نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک ) بھارتی کپتان مہندراسنگھ دھونی نے ون ڈے کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ پر سوچ بچار شروع کردی۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ آئندہ برس انگلینڈ میں چیمپئنز ٹرافی کے بعد اس طرز سے بھی ریٹائر ہوجائیں گے۔ دوسری جانب سابق بھارتی کرکٹر اشیش نہرا نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ ورلڈ کپ 2019 میں بھی دھونی ہی بھارت کی قیادت کریں۔اگرچہ وہ تب تک 38 برس کے ہوچکے ہوں گے مگر ان دنوں عمر سے فرق نہیں پڑتا، پاکستان میں مصباح الحق 42 برس کی عمر میں قیادت کررہے ہیں، مہندرا سنگھ دھونی2019 تک کافی فٹ بھی ہوں گے، اس لیے میں نہیں سمجھتا کہ انھیں فی الحال ریٹائر ہونے کی ضرورت ہے۔