منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

دنیا جس سے ملنے کے لئےترستی ہے وہ ایک ننھی سی بچی سے ملنے کیلئے بےتاب ، وہ ننھی بچی کون ہے اورشیخ محمد بن راشد المکتوم اس سے کیوں ملنا چاہتے ہیں ؟

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آئی این پی)متحدہ عرب امارات کے وزیراعظم و نائب صدر اور دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کے لئے بڑی بڑی شخصیات کو بھی مشکل سے وقت ملتا ہے، لیکن وہ خود ایک ننھی بچی سے ملاقات کے خواہشمند نکلے۔ امیر دبئی نے اس ننھی بچی کو پہلی بار ایک سوشل میڈیا ویڈیومیں د یکھا، جس میں یہ شرارتی بچی ان کی نقل اتارتی نظر آتی ہے۔متحدہ عرب امارات کے سوشل میڈیا میں یہ ویڈیو بے حد مقبول ہوچکی ہے۔ اس میں د کھائی دینے والی ننھی بچی شیخ محمد بن راشد المکتوم کے پرجوش انداز خطابت کی نقل اتارتی ہے۔ وہ ناصرف ان کے الفاظ کو انہی کی طرح ادا کرتی ہے بلکہ ہاتھوں کے اشارے سے بھی ان کی نقل کرتی ہے۔گلف نیوز کے مطابق دبئی میڈیا آفس کی جانب سے کی گئی ایک ٹویٹ میں بتایا گیا ہے کہ شیخ محمد بن راشد المکتوم اس بچی سے اتنے متاثر ہوئے ہیں کہ اس سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…