لاہور (نیوزڈیسک)پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کے اثاثوں میں چیف آف آرمی اسٹاف بننے کے بعد اضافے کی بجائے مزید کمی ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق جنرل راحیل شریف آئندہ چند روز میں وہ اپنے اثاثے ظاہر کر دیں گے جن میں ان کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد شامل ہوگی ۔ ایک رپورٹ میں انکشاف ہواہے کہ جنرل راحیل شریف نے آرمی چیف بننے کے بعد جائیدادمیں کوئی اضافہ نہیں کیابلکہ اپنے اس دورمیں انہوں نے اپنی جائیدادبھی کوئی نہیں بنائی ۔جنرل راحیل شریف کوسب سے قیمتی پلاٹ ملازمت کے دوران ملاتھاوہ انہوں نے آرمی شہدافنڈمیں دیدیاجبکہ جنرل راحیل شریف ایک ہی اکائونٹ استعما ل کرتے ہیں جس میں انکی تنخواہ جاتی ہے ان کووالد کی جائیداد سے بھی حصہ ملاہے
ذرائع کے مطابق یہ آرمی چیف کی جائیداد اوربینک اکاوئنٹ سے متعلق ابھی تک پاک فوج کے ترجمان ادارے نے کوئی وضاحت جاری نہیں کی ہے تاہم ذرائع نے بتایاکہ آئی ایس پی آرچند روزمیں آرمی چیف کی تمام جائیداد کی تفصیلات منظر عام پرلے آئے گا۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کےاثاثے کہاں کہاں ہیں ،تفصیلات سامنے آگئیں
27
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں