بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

دھرنا روکنے کا آخری حربہ،بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) تحریک انصاف کی جانب سے 2نومبر کو اسلام آباد میں دھرنے کے اقدام کو سپریم کورٹ میں بھی چیلنج کر دیا گیا ۔ یہ آئینی درخواست وطن پارٹی کے بیرسٹر ظفر اللہ خان کی طرف سے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی گئی جس میں وفاقی حکومت، سپیکر قومی اسمبلی، ایف بی آر اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایاگیا ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف 2نومبر کو آٹھ مقامات سے بند کرنے جارہی ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تحریک انصاف کے پچھلے دھرنے کی وجہ سے بھی شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا اور ملک معیشت کو اربوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ تحریک انصاف کا احتجاج کو بنیادی آئینی حق قرار دینے کا دعویٰ غلط ہے، اس دعوے کی آڑ میں دھرنے سے اسلام آباد کے لاکھوں شہریوں کے بنیادی آئینی حقوق متاثر ہونگے اور پاکستان کو دوبارہ سے اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑے گا۔ لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہے کہ تحریک انصاف کو دھرنا دینے سے روکا جائے اور اسلام آباد کے شہریوں کے بنیادی آئینی حقوق کا تحفظ کیا جائے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…