ہفتہ‬‮ ، 05 اپریل‬‮ 2025 

یونس خان نے عالمی سطح پر میدان مار لیا ، زبردست جگہ بنا لی

datetime 26  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی( آن لائن ) ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے مایہ ناز پاکستانی بلے باز یونس خان عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کے سبب ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت سے محروم رہنے والے یونس خان نے اپنی عمدہ فارم کا سلسلہ برقرار رکھا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگ میں 127 رنز کی اننگ کھیل کر اپنی کلاس ثابت کی۔مایہ ناز بلے باز نے اس سے قبل اپنی سابقہ اننگ میں انگلینڈ کے خلاف ڈبل سنچری اسکور کی تھی۔یونس نے سنچری سمیت دوسرے ٹیسٹ میچ میں مجموعی طور پر 157 رنز بنائے اور عالمی درجہ بندی میں تین چھلانگیں لگاتے ہوئے بہترین بلے بازوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔اس وقت یونس کے 860 پوائنٹس ہیں اور ویسٹ انڈیز کے خلاف اگلے میچ میں ایک اور سنچری کر کے وہ پہلے نمبر پر فائز آسٹریلین کپتان اسٹیون اسمتھ کے قریب پہنچ جائیں گے جن کے 906 پوائنٹس ہیں۔یونس کی ترقی کے سبب جو روٹ، ہاشم آملا اور کین ولیمسن کی ایک ایک درجہ تنزلی ہوئی ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کے خلاف 96 رنز کی اننگ کھیلنے والے مصباح الحق ایک درجہ ترقی کرتے ہوئے رینکنگ میں دسویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ دونوں اننگز میں نصف سنچری بنانے والے اسد شفیق بھی دو درجہ ترقی کے بعد 14ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ پاکستان کے خلاف دوسری اننگز میں 95 رنز بنانے والے جیمز بلیک وْڈ گیارہ درجے ترقی کے بعد 41ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔ادھر باؤلرز کی درجہ بندی میں ابتدائی تین پوزیشنز میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور روی چندرہ ایشون، ڈیل اسٹین اور جیمز اینڈرسن بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔ویسٹ انڈیز کے خلاف دس وکٹیں لے کر مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے والے یاسر شاہ ایک درجہ ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آ گئے ہیں جبکہ اسٹورٹ براڈ ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔آل راؤنڈرز کی فہرست میں بھی ابتدائی تین پوزیشنز پر روی چندرہ ایشون، شکیب الحسن اور معین علی فائز ہیں لیکن چٹاگانگ ٹیسٹ کے مین آف دی میچ بین اسٹوکس عمدہ کارکردگی پر اس فہرست میں چوتھے نمبر پر آ گئے ہیں۔۔

موضوعات:



کالم



چانس


آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…