اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

روس نے ’’شیطان ‘‘کی تصاویرجاری کردیں , یورپ اورامریکہ میں کھلبلی مچ گئی

datetime 25  اکتوبر‬‮  2016 |

ماسکو (مانیٹرنگ ڈیسک) روس جس کے ایٹمی میزائل پروگرام ’’شیطان ٹو‘‘کے چرچے کئ سالوں سے ہورہے تھے لیکن دنیامیں شام اوردیگرممالک کے حوالے امریکہ کے ساتھ بڑھتی ہوئی محاذآرائی کے پیش نظراب روس نے خطرناک ترین ہتھیاروں کی تصاویرجاری کردیں ہیں جن سے یورپ اورامریکہ میں کھلبلی مچ گئی ۔معروف مغربی اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق یہ ایٹمی میزائل اس قدر طاقتور ہے کہ اس کے ایک حملے میں فرانس جیسا ملک پورے کا پورا صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا۔
news-1477409434-6022

روس کا یہ نیا ہتھیار اس سے پہلے تیار کئے گئے ایٹمی میزائلوں SS-18 کی جگہ لے گا۔ ماکا یووف راکٹ ڈیزائن بیورو کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ ”شیطان دوئم“ ایک دیو قامت میزائل ہے جو ایک، دو نہیں بلکہ پورے 16 ایٹم بم بیک وقت لیجانے کی صلاحیت ہے۔ دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس میزائل کے سامنے ہیروشیما اور ناگاساکی پر گرائے گئے ایٹم بم پٹاخوں جیسے ہیں۔ جبکہ اس بارے میں روسی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ میزائل صرف بے پناہ طاقت کا حامل ہی نہیں بلکہ راڈار کی نظر سے بچنے کی صلاحیت سے بھی لیس ہے۔ امریکہ اور اس کے اتحادی یورپی ممالک کے لئے یہ انکشاف خصوصی طور پر لرزہ خیز ہے کہ ”شیطان دوئم“ میزائل صرف یورپ ہی نہیں بلکہ امریکہ کے مغربی ساحل سے لے کر مشرقی ساحل تک مار کرسکتا ہےاوراب امریکہ اورکئی یورپی ممالک اب روس کے میزائل کے نشانے پرآگئے ہیں ۔
news-1477409428-7243

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…