اسلام آباد،نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) کوئٹہ میں دہشتگرد حملے کے بعد پاکستانی اوربھارتیوں میں سوشل میڈیاپرایک نئی جنگ چھڑ گئی ہے اوردونوں طرف سے ایک دوسرے پرطرح طرح کے حملے کئے جارہے ہیں ۔اس سلسلے میں ایک بھارتی شہری اجیتھ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ یہ اڑی کا بدلہ ہے، تم نے ہمارے 18 مارے اور ہم نے 60مارے ہیں ۔ایک اور بھارتی شہری نے ٹوئٹ کی کہ پاکستانی عوام اس حملے کا ذمہ دار بھارت کو قرار دے رہے ہیں۔جس کے جواب میں ایک پاکستانی نے کہا کہ بالکل اسی طرح جس طرح آپ لوگ اڑی حملے کے بعد پاکستان کو ذمہ دار قرار دے رہے تھے۔