ماسکو(این این آئی)روسی حکومت نے کہا ہے کہ صدر اسد کی حمایت میں شام میں اس کی عسکری کارروائیوں کا ہدف اس ملک کے دہشت گرد تنظیموں کے زیر قبضہ علاقوں کو آزاد کرانا اور شام کو ایک ریاست کے طور پر جغرافیائی تقسیم سے روکنے میں مدد دینا ہے۔روس پر مغربی دنیا کا الزام ہے کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف فضائی حملوں کے نام ہر اسد مخالف شامی اپوزیشن کو بھی نشانہ بنا رہا ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن کی سرکاری رہائش گاہ کریملن کے ترجمان دیمیتری پَیسکوف نے کہا کہ شام میں عبوری روسی فوجی اڈا کوئی مقصد نہیں بلکہ مقصد تک پہنچنے کا راستہ ہے۔پَیسکوف نے ایک ٹیلی وڑن انٹرویو میں کہا کہ برسوں سے خانہ جنگی کے شکار مشرق وسطیٰ کے ملک شام میں روسی عسکری کارروائیوں کا مقصد، جیسا کہ صدر پوٹن خود بھی کہہ چکے ہیں، ’اسلامک اسٹیٹ‘ یا داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے خلاف جنگ میں شامی فورسز کی مدد کرنا ہے کیوں کہ ان تنظیموں کے زیر قبضہ ’شامی علاقے ہر حال میں آزاد کرائے جانا چاہییں۔کریملن کے ترجمان نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ ہمیں لازی طور پر شامی علاقوں کو آزاد کرانا ہے اور ہر وہ کوشش کرنا ہے، جس کے ذریعے شام کی جغرافیائی وحدت کو پہنچنے والے ہر ممکنہ نقصان کو روکا جا سکے۔دیمیتری پَیسکوف نے مزید کہا کہ ان کی رائے میں شامی تنازعہ مستقبل قریب میں ختم ہوتا نظر نہیں آتا۔روسی حکومت کے نقطہ نظر کی عکاسی کرتے ہوئے کریملن کے ترجمان کا کہنا تھاکہ افسوس کی بات یہ ہے کہ ہمیں ملنے والی اطلاعات ہمیں یہ موقع ہی نہیں دیتیں کہ ہم بیاحتیاطی کرتے ہوئے امید پسندی کا دامن پکڑے بیٹھے رہیں۔یہ بات یقینی ہے کہ شامی تنازعے سے متعلق عالمی برادری کے پاس کرنے کے لیے ابھی بہت سے انتہائی مشکل اور طویل کام باقی ہیں۔اپنے اس انٹرویو میں روسی صدر پوٹن کے ترجمان پَیسکوف نے یہ بھی کہا کہ شامی تنازعے کے پس منظر میں صدر بشار الاسد کی اقتدار سے رخصتی کے مطالبات ’محض کم عقلی‘ ہیں۔ پَیسکوف کے بقول صدر اسد کی رخصتی کا مطالبہ کرنے والوں کی سوچ بصیرت سے عاری‘ہے
شام کی جنگ،روس کا اصل مقصد کیا ہے؟پیوٹن کھل کرسامنے آگئے،دبنگ اعلان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ
-
بھارت کی اسرائیل سے دفاعی معاہدہ کی درخواست، بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے وضاحت
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیشرفت، ہنی ٹریپ کرنیوالی ٹک ٹاکر گرفتار
-
پریمیم پرائز بانڈز کی فروخت پر اسٹیٹ بینک نے نئی شرط عائد کردی
-
پاکستان، ترکیہ کے ساتھ ‘کاغذی معاہدہ’ سعودیہ کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا، ایران
-
مارکیٹ سےاکٹھےکیے گئے گھی کے تقریباً 48 فیصدنمونے کوالٹی ٹیسٹ میں ناکام
-
100 سے 40 ہزار روپے تک کے پرائز بانڈز، انعامی رقم پر ٹیکس کتنا ہوگا؟



















































