اسلام آباد(این این آئی) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے زیر حراست حریت رہنما یاسین ملک کو غلط انجکشن لگنے کا انکشاف ہوا جس سے ان کی حالت بگڑ گئی اور ان کے بائیں بازو نے کام کرنا بھی چھوڑ دیااطلاعات کے مطابق بھارتی فوج کی قید میں کشمیری رہنما یاسین ملک کو غلط انجکشن لگنے کا انکشاف ہوا ہے جس کے باعث ان کے بائیں بازو نے کام کرنا چھوڑ دیا اور ان کی حالت مزید بگڑ گئی جس پر یاسین ملک کو آئی سی یو منتقل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق یاسین ملک کا گردے کا آپریشن تھا تاہم اس سے قبل انہیں انجکشن دیا گیا جو غلط طریقے سے لگایا گیا جس کے باعث یاسین ملک کا بایاں بازو سوجھ گیا اور اس نے کام کرنا چھوڑ دیا۔دوسری جانب یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی والدہ نے بتایا کہ بھارتی فوج یاسین ملک کو مکمل علاج و معالجے کی سہولت فراہم نہیں کررہی ہے وہ ایک سیاسی قیدی ہیں لیکن ان کے ساتھ دوسرے مجرموں کی طرح سلوک کیا جارہا ہے۔