ہلمند (مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان نے خطرناک ٹیکنالوجی حاصل کرلی،نئی ویڈیو میں حیرت انگیزانکشاف،اتحادیوں کے ہوش اُڑ گئے طالبان بھی جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے لگے ۔اس کی واضح مثال یہ ہے کہ افغان طالبان نے صوبہ ہلمند میں پولیس کے ایک مرکز پر خود کش حملے کی ڈرون کی مدد سے تیار کی گئی وڈیو جاری کردی ہے ۔ایک برطانوی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق افغان حکومت کے ایک عہدے دار نے بتایا کہ انٹرنیٹ پر جاری ہونے والی وڈیو حقیقی معلوم ہوتی ہے۔ وڈیو میں ایک خود کش بمبار کو دکھایا گیا ہے جو فوجیوں کی جانب سے استعمال کی جانے والی خصوصی گاڑی Humvee کو پولیس بیس کی جانب لے جاتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ 23منٹ دورانیے کی یہ اس وڈیو میں ایک مشتبہ خود کش بمبار کو دکھایا گیا ہے جو Humvee گاڑی کے سامنے کھڑا جو امریکی مشیروں کی جانب سے افغان فورسز کو دی گئی تھیں۔ وڈیو میں موجود شخص یہ کہہ رہا ہے کہ ’یہ میری زندگی کا پر مسرت موقع ہے، میں افغانستان کی فورسز کو کہتا ہوں کہ وہ اپنے کیے پر شرمندہ ہو اور طالبان کا ساتھ دیں ورنہ جو آلات غیر ملکیوں نے انہیں دیے ہیں ہم انہیں ان ہی کے خلاف استعمال کریں گے اور وہ کچھ بھی نہیں کرسکیں گے‘۔ کچھ دیر بعد ڈرون پر لگا کیمرا فلمبندی کرتا ہے کہ مذکورہ گاڑی ایک کمپاؤنڈ کی جانب رواں ہے اور اسے کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑتا اور وہ بیس کے درمیان جاکر ٹکرا جاتی ہے جبکہ ہر طرف دھویں کے بادل نمودار ہوجاتے ہیں۔ہلمند میں موجود ایک حکومتی عہدے دار نے بتایا کہ 3 اکتوبر کو ہونے والے اس خود کش حملے میں ڈسٹرکٹ پولیس چیف اور دیگر کئی عہدے دار ہلاک ہوئے تھے۔ عہدے دار نے بتایا کہ حملے کی جاری ہونے والی وڈیو حقیقی معلوم ہوتی ہے۔ اس وڈیو کو تیار کرنے والوں نے اس میں مختلف طرح کے گرافکس استعمال کیے ہیں جو عام طور پر شام و عراق میں داعش استعمال کرتی ہے۔ واضح رہے کہ 2001 سے افغانستان میں طالبان کے خلاف جاری جنگ میں امریکی فورسز عکسری ڈرونز کا استعمال کرتے رہے ہیں۔ جبکہ آج کل تفریحی مقاصد اور وڈیو بنانے کے لیے استعمال ہونے والے کمرشل ڈرونز بھی باآسانی اور سستے داموں دستیاب ہیں ۔واضح رہے کہ طالبان عام طور پر وڈیو بنانے کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال نہیں کرتے البتہ عراق و شام میں سرگرم بعض تنظیمیں اس ٹیکنالوجی کا استعمال کرتی رہی ہیں۔
Taliban release drone footage of Taliban car… by presstv
طالبان نے خطرناک ٹیکنالوجی حاصل کرلی،نئی ویڈیو میں حیرت انگیزانکشاف،اتحادیوں کے ہوش اُڑ گئےملے کی ڈرون فوٹیج جاری کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام خوفزدہ
-
بھارت کی اسرائیل سے دفاعی معاہدہ کی درخواست، بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے وضاحت
-
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر قتل کیس میں اہم پیشرفت، ہنی ٹریپ کرنیوالی ٹک ٹاکر گرفتار
-
پریمیم پرائز بانڈز کی فروخت پر اسٹیٹ بینک نے نئی شرط عائد کردی
-
پاکستان، ترکیہ کے ساتھ ‘کاغذی معاہدہ’ سعودیہ کو تحفظ فراہم نہیں کرے گا، ایران
-
مارکیٹ سےاکٹھےکیے گئے گھی کے تقریباً 48 فیصدنمونے کوالٹی ٹیسٹ میں ناکام
-
100 سے 40 ہزار روپے تک کے پرائز بانڈز، انعامی رقم پر ٹیکس کتنا ہوگا؟



















































