بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

یہ کام دہشتگردی ہے ؟اہم عالمی فورم نےمودی سرکارکوبڑاجھٹکا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تاشقند(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلامی تعاون تنظیم کی وزارئے خارجہ کونسل نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ قابض فوجیوں کی جانب سے مسلسل کرفیوکے باوجود کشمیری عوام کے مظاہرے بھارت کے خلاف کھلا ریفرنڈم ہے۔ تاشقند میں اسلامی تعاون تنظیم کے وزارئے خارجہ کی کونسل کا 43 واں اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزارئے خارجہ کی کونسل نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان حریت رہنما برہان وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد ہونے مظاہرے بھارت کے خلاف ریفرنڈم ہیں بھارتی قابض افواج نے ان مظاہروں کو روکنے کے لئے ظلم بربریت کا بازار گرم کررکھا ہے۔اسلامی تعاون تنظیم کی وزرائے خارجہ کونسل کا کہنا تھاکہ کرفیو کے بہانے کشمیری عوام کا بہیمانہ قتل، غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے، کشمیری رہنماؤں کی گرفتاریاں ، پیلٹ گن کے ذریعے نہتے عوام کو زخمی اور تاعمر بینائی سے محروم کیا جارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ وزارئے خارجہ کی کونسل نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دہشت گردی قرار دینے کی بھارتی کوشش کو مسترد کرتے ہوئے ایک قرارداد بھی منظور کی جس میں او آئی سی کے رکن ممالک کی جانب سے حق خود ارادیت کےلئے کشمیریوں کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا گیا اور بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی مذمت بھی کی گئی ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…