بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

بھارتی لڑکیوں پر پاکستانی چائے والے کے ذریعے سرجیکل سٹرائیک! ،ٹائمز آف انڈیا

datetime 19  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی لڑکیوں پر پاکستانی چائے والے کے ذریعے سرجیکل سٹرائیک! ،ٹائمز آف انڈیا نے حیرت انگیز رپورٹ جاری کردی،پاکستانیوںکے ہنس ہنس کرپیٹ میں بل پڑ گئے-
اسلام آباد کا ایک چائے والا نوجوان ان دنوں ٹوئٹر پرٹاپ ٹرینڈہے اور لوگ اس کا موازنہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی جو خود کو چائے والا کہلانے پر فخر کرتے ہیں سے کر رہے ہیں۔ بہت سی لڑکیاں اس پر اپنی جان چھڑکتی نظر آتی ہیں اور اسے کرۂ ارض کا حسین ترین نوجوان قرار دے رہی ہیں۔ ٹویٹر ہینڈل سے ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا ’’قسمت نے اس چائے والے کو سٹار بنا دیا ہے۔ وہ بلاشبہ اس کرۂ ارض کے حسین ترین نوجوانوں میں سے ایک ہے‘‘۔ سوشل میڈیا پر اس چائے والے نوجوان کے نین نقش کی باتیں ہو رہی ہیں اور ان کا موازنہ بالی وڈ کے ستاروں سے کیا جا رہا ہے۔ نیلی آنکھوں والے اس چائے فروش کی تصویر پر لوگ طرح طرح کے تبصرے کر رہے ہیں۔ کیا خواتین کیا مرد سب کی اس کے حسن و جمال پر اپنی اپنی رائے ہے۔ کسی کو اس نوجوان کی طرح شوہر چاہئے، تو کوئی یہ کہہ رہا ہے کہ ’’پاکستان کا چائے والا بھی بالی وڈ

کے ستاروں سے زیادہ پرکشش ہے‘‘۔ خیال رہے کہ اس سے قبل امریکہ میں ایک قیدی کی تصویر اسی طرح وائرل ہوئی تھی اور لوگوں نے اسے ’’ہاٹ کرمنل‘‘ کہا تھا لیکن پاکستان کے اس چائے والے کو لوگ دو ملکوں کے درمیان ایک ہتھیار کے طور پر بھی دیکھ رہے ہیں۔ سہیل چیمہ ایم ڈی نام کے ٹوئٹر ہینڈل سے ایک شخص نے لکھا: ’’بھارتی لڑکیوں پر پاکستانی چائے والے کے ذریعے سرجیکل سٹرائیک! ہمیں اپنے دوسرے اسلحے نکالنے کی ضرورت ہے؟‘‘ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق نوجوان ارشد خان کو پاکستان کا ایٹم بم قرار دیا جا رہا ہے جسے بھارتی لڑکیوں پر سرجیکل سٹرائیکس کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ارشد اسلام آباد کے اتوار بازار کے قریب ایک ہوٹل پر ملازمت کرتا ہے، خیبر پی کے سے روزی کمانے وفاقی دارالحکومت چند ماہ قبل آیا، اسکی تصویر ایک خاتون فوٹو گرافر نے لی اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دی جس سے یہ مقبولیت حاصل کر گئی۔ ارشد نے بتایا کہ اسے شہرت ملنا اچھا لگ رہا ہے مگر مسائل بھی پیدا ہو رہے ہیں۔ اسکے کام کا وقت ہوتا ہے، لوگ تصویر کھینچنے انٹرویو لینے آ جاتے ہیں، روزی نہیں کمائوں گا تو رات کو بھوکا سوئوں گا‘‘۔ارشدخان نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اگربھارتی وزیراعظم چائے فروش ہیں اوروہ وزیراعظم بن گئے ہیں تومیں بھی کسی سے کم نہیں ہوں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مشہد میں دو دن


ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…