بدھ‬‮ ، 17 جون‬‮ 2026 

محمد یوسف نے کرکٹ کا آغاز کیسے کیا ؟ لوگ عمران خان کی تعریف کیوں کرتے ہیں ، عمران خان کی اصل خوبی کیا ہے ؟محمد یوسف کا وسیم اکرم کے ساتھ دلچسپ انٹرویو

datetime 17  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے مایہ ناز بلے باز محمد یوسف نے اپنی زندگی کے دلچسپ حقائق سے پردہ اٹھا دیا۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مایہ ناز بلے باز محمد یوسف کا کہنا تھا کہ میرے دونوں بڑے بھائی کرکٹ کھیلتے تھے۔ میرا تعلق نہایت غریب گھرانے سے تھا۔ ہم بیٹ اور بال کچھ افورڈ نہیں کر سکتے تھے۔ محمد یوسف نے کہا کہ میں اور میرا بڑا بھائی سڑک پر ٹیبل ٹینس بال سے کرکٹ کھیلتے تھے۔ بیٹ خرید نہیں سکتے تھے اسلئے لکڑی کی سٹک سے کھیلتے تھے۔ ایک دن ہمیں بشیر چغتائی صاحب جو جمخانہ کلب کے سربراہ تھے انہوں نے کھیلتے ہوئے دیکھا اور ہمیں کھیلنے کیلئے جمخانہ گراؤنڈ میں بلوالیا۔ اس طرح میرے کرکٹ کیریئر کا آغاز ہوا۔ محمد یوسف نے کہا کہ عمران خان کی تعریف اس وقت سے لیکر اب تک سب کیوں کرتے ہیں؟ کیونکہ وہ کھلاڑی پیدا کرتے تھے۔
عمران خان اسے پالش کرتے تھے اور بہت خوش ہوتے تھے۔ محمد یوسف نے کہا کہ عمران خان ایک بہت عظیم کھلاڑی تھے۔ عمران خان جس کی تعریف کر دیتے تھے اس کا حوصلہ آسمان پر پہنچ جاتا تھا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں میزبان وسیم اکرم نے جب محمد یوسف سے سوال کیا کہ عمران خان کی سب سے بڑی خوبی کیا ہے تو محمد یوسف نے جواب دیا کہ عمران خان کا حوصلہ بہت بلند ہے اور وہ کھلاڑیوں کی ایسے حوصلہ افزائی کرتے تھے کہ ان کی کارکردگی زبردست ہو جاتی تھی۔ محمد یوسف کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ اب پاکستان کے پاس اچھے بیٹسمین اسلئے نہیں ہیں کہ فرسٹ کلاس کرکٹ اور انٹرنیشنل کرکٹ میں بہت فرق آ گیا ہے۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں کوئی زیادہ پیسے خرچ نہیں کرتا، وکٹ، بال اور بیٹ اس معیار کا نہیں ہوتا جو انٹرنیشنل کرکٹ میں ہوتا ہے ، اس لئے کھلاڑیوں کو بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور وہ ایڈجسٹ نہیں ہو پاتے۔ محمد یوسف نے کہا شعیب اختر بہت جارحانہ کھلاڑی تھا اور وہ اتنی تیزی سے بولتا تھا کہ اکثر اس کی بات سمجھ ہی نہیں آتی تھی کہ وہ کیا بول رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Pale Blue Dot


کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…