ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

آغاز اچھا ہے مگر اصل امتحان ابھی باقی ہے ۔۔۔ یونس خان نے قومی کرکٹ ٹیم کو خبردار کر دیا

datetime 16  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس نے قومی ٹیسٹ ٹیم کی کامیابیوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ یہ سب سینئر پلیئرز کی کارکردگی کی مرہون منت ہیں، مکی آرتھر کا آغاز اچھا رہا ہے لیکن ان کا اصل امتحان دورہ آسٹریلیا ہوگا۔میڈیا سے گفتگو میں سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم گذشتہ 5 سالوں میں بہترین ہوئی ہے اور جس طرح انگلینڈ کیخلاف سیریز کو برابر کیا وہ کچھ خاص تھا،انھوں نے کہا کہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کامیابیوں کی بڑی وجہ سینئر کھلاڑیوں کی جانب سے ضرورت کے وقت بہترین کارکردگی پیش کرنا ہے، مکی آرتھر کی سرپرستی میں قومی ٹیم درست جانب گامزن ہے، تاہم ان کے حوالے سے ابھی کوئی بات کرنا قبل از وقت ہوگا لیکن کوچ کی حیثیت سے ان کا آغاز اچھا ہوا ہے ان کا اصل امتحان آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہوگا۔ایک سوال پر وقار نے کہا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ کی مقبولیت کے باوجود ٹیسٹ کرکٹ کی اہمیت برقرار رہے گی تاہم ڈے اینڈ نائٹ اور گلابی گیند جیسی جدت سے تماشائیوں کی دلچسپی اچھی بات ہے، دبئی ٹیسٹ میں پاکستان کی پرفارمنس پر انھوں نے کہا کہ بیٹسمینوں نے اپنا کام کردیا اب بولرز کو صلاحیتیں دکھانا ہوں گی، انھوں نے اعتراف کیا کہ پاکستان میں فاسٹ بولنگ کا بحران ہے کیونکہ اچھے بولرز سامنے نہیں آرہے تاہم موجودہ میچ میں یاسرشاہ سمیت تمام بولرز سے اچھی کارکردگی پیش کیے جانے کی توقع ہے

موضوعات:



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…