منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

جو کہتا ہے ہمارے احتجاج سے فوج آ جائے گی وہ۔۔۔! عمران خان نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2016 |

لاہور (آئی این پی) تحریک انصاف کے چےئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشر یف ‘شہبا زشر یف ’اسحاق ڈار اور خورشید شاہ پر نیب میں کیس ہے انکو کوئی پکڑ نے وا لا نہیں ‘نوازشر یف اور آصف زداری ٹیکس چور ہیں دونوں نے قومی اسمبلی ‘نیب ‘ایف آئی اے اور ایف بی آر سمیت تمام اداروں کو تباہ کر دیا ہے‘جو کہتا ہے کہ ہمارے احتجاج سے فوج آ جائے گی، جمہوریت کو نقصان ہوگا یا جو کہتا ہے کہ آج ملک ترقی کر رہا ہے تو وہ نواز شریف کے ساتھ ملا ہوا ہے‘شریفوں کیلئے ایک اور یوسف رضا گیلانی کیلئے دوسرا قانون ہے ‘ شکر ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے غیر قانونی شوگز ملز لگانے کے معاملے میں (ن) لیگ کے خلاف بھی کوئی فیصلہ دیا‘ ملک میں جمہوریت کے نام پر بادشاہت قائم ہے‘ ن لیگ میں مر یم شہزادی اور پیپلز پارٹی میں بلاول شہزادہ آگیا ہے‘کیا امر یکہ میں یہ تصور ہو سکتا ہے بارک اوبامہ ملک سے باہر ہوں اور انکے بیٹی وائٹ ہا?س میں بیٹھ جائے ؟ اس بار ہم ڈی چوک پر نہیں بیٹھیں گے بلکہ ان سڑکوں پر بیٹھیں گے جو ان کے دفتروں کی طرف جاتی ہیں اور ہم انہیں حکومت نہیں کرنے دیں گے‘ اس بار کے ہمارے دھرنے کی

وجہ سے یا تو نواز شریف تلاشی دیں گے یا استعفیٰ دیں گے۔ وہ ہفتے کے روز لاہور تحر یک انصاف پر وفیشنل ونگ کی تقر یب سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر وائس چےئر مین تحر یک انصاف شاہ محمودقر یشی سمیت دیگر بھی موجود تھے عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ شریف خاندان کی پانچ شوگر ملیں جنوبی پنجاب میں لگائی جارہی تھیں ، حالانکہ وہ کپاس کی پیداوار کا علاقہ ہے اور وہاں شوگر مل لگانے پر پابندی ہے لیکن شریفوں نے خود ہی شریفوں کو شوگر ملیں لگانے کی اجازت دے دی جس پر لاہور ہائیکورٹ نے انہیں شوگر مل لگانے سے روک دیا‘یوسف رضا گیلانی کیلئے اور قانون ہے جبکہ شریفوں کیلئے اور قانون ، ان کے خلاف پہلی بار کوئی فیصلہ آیا ہے ، شکر ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے ان کے خلاف بھی کوئی فیصلہ دیا۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اندھوں میں کانے راجے احسن اقبال ، شرم کرو یہ کہتے ہو کہ سپریم کورٹ اپنے دائرے میں رہے۔ تم یہ بتاو کہ کیا نواز شریف کبھی اپنے دائرے میں رہا ہے؟ کیا تمہارا دائرہ یہ ہے کہ ڈنڈے پکڑ کر سپریم کورٹ پر حملہ کردو‘ن لیگ کا ارسطو بتائے کہ اس ملک میں کہاں پر جمہوریت ہے؟ یہاں تو بادشاہت ہے اور سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے بھی یہی کہا’ن لیگ میں شہزادی اور پیپلز پارٹی میں شہزادہ آگیا ہے ، اعتزاز احسن سمیت بڑے بڑے سیاستدان بلاول کے پیچھے ہاتھ باندھ کر کھڑے ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب ملک کے ادارے کام نہیں کرتے، جب لوگ اپنے آپ کو قانون سے اوپر سمجھ لیتے ہیں تب عوام کے پاس سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی راستہ نہیں رہ جاتا۔ اس بار ہم ڈی چوک پر نہیں بیٹھیں گے بلکہ ان سڑکوں پر بیٹھیں گے جو ان کے دفتروں کی طرف جاتی ہیں اور ہم انہیں حکومت نہیں کرنے دیں گے۔ اس بار کے ہمارے دھرنے کی وجہ سے یا تو نواز شریف تلاشی دیں گے یا استعفیٰ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ خورشید شاہ اور نوازشر یف نے ملکر کرپٹ لوگوں کو اداروں کے سربراہ بنادیا گیا ہے جس کی وجہ سے انصاف نہیں مل رہا،اگر چوری نہیں کی تو تلاشی لینے میں حرج ہی کیا ہے، نواز شریف نہ ہی تلاشی دیتا ہے اور نہ ہی استعفیٰ دیتا ہے اور ہمیں سڑکوں پر آنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پختونخوا میں (ن) لیگ اپوزیشن

میں ہے جو کہتی ہے کہ نواز شریف کے خلاف تحقیقات نہ کریں کسی جمہوری شخص کے منہ سے ایسی بات نہیں نکلتی بلکہ مافیا ایسی باتیں کرتا ہے۔ ایک طرف عوام ہے جو احتساب چاہتے ہیں اور دوسری طرف ایک چھوٹا ساطبقہ کرپشن بچانے کیلئے جمہوریت کی آڑ لیتا ہے ، کرپشن کی وجہ سے ملک پورے بر صغیر میں پیچھے رہ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہر انسان کو سیاستدان بن جانا چاہیے سیاست میرا مقصد ہے کوئی کاروبار نہیں بزدل اور خود غرض لوگ سیاست میں آنے سے ڈرتے ہیں۔عوام کا سمندر اسلام آباد جائے گا اور اگر آپ باہر نہ نکلے تو ملک تباہی کی طرف جائے گا۔جو کہتا ہے کہ فوج آ جائے گی، جمہوریت کو نقصان ہوگا یا جو کہتا ہے کہ آج ملک ترقی کر رہا ہے تو وہ نواز شریف کے ساتھ ملا ہوا ہے۔ پاکستان کا قرضہ 8 سال پہلے 6 ہزار ارب روپے تھا لیکن اب یہ بہت زیادہ بڑھ چکا ہے۔ طاقتور ملک قرضوں کے ذریعے کمزور ملکوں پر قبضہ کرتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…