پیر‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2026 

جارحیت ہوئی تو ۔۔۔! سربراہ پاک بحریہ نے دشمن کو خبردارکردیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2016 |

کاکول (این این آئی)پاک بحریہ کے سربراہ ایڈ مرل ذکاء اللہ نے ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ جارحیت کی صورت میں ملک کی سلامتی اور سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کریں گے، پاکستان امن پسند ملک ہے اور ہمسایہ ممالک سے خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت جھوٹی کہانیوں اور من گھڑت واقعات سے عالمی توجہ نہیں ہٹائی جاسکتی، ہم پوری طاقت سے ملکی سرحدوں کا دفاع کریں گے۔ وہ ہفتہ کو یہاں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس سے خطاب کر رہے تھے۔ ان میں سعودی عرب اور لیبیا سے تعلق رکھنے والے 26 کیڈٹس شامل تھے۔ اس موقع پر انہوں نے بہترین کارکردگی کے حامل کیڈٹس میں اعزازات بھی تقسیم کئے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کشیدہ صورتحال میں پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ۔ انہوں نے پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس مبارکباد دیتے ہوئے کہا

کہ پاک فوج کی شاندار تقریب میں شرکت ان کیلئے باعث مسرت ہے۔ یہ تقریب پاک فوج کی شاندار روایات کی عکاس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہوتا ہے۔ پاکستان کی تاریخ سیکورٹی فورسز کی کارکردگی سے بھری بڑی ہے۔ مسلح افواج چیلنجز سے خوش اسلوبی سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ، ملک سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کا خاتمہ ہمارا عزم ہے، نیشنل ایکشن پلان قوم کے عزم کا مظہرہے۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت سے جھوٹی کہانیوں اور من گھڑت واقعات کی بنیاد پر عالمی توجہ نہیں ہٹائی جاسکتی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پاس آؤٹ ہونے والے کیڈٹس معیار کو برقرار رکھیں گے۔ دوست ممالک کے کیڈٹس کی شمولیت ہمارے لئے باعث مسرت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چین جائیں


چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…