جمعرات‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2025 

’’لفظوں کی جنگ تھم نہ سکی‘‘ آفریدی نے جو کہا کر دکھایا

datetime 14  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے میچ فکسنگ کے الزامات لگانے پر لیجنڈری بلے باز جاوید میانداد کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔ اسلام آباد کے وکیل محمد نعیم خان کی جانب سے بھجوائے گئے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شاہد آفریدی کی جانب سے جاوید میانداد پر تنقید کی گئی جس کے بعد میانداد کی جانب سے آفریدی پر میچ فکسنگ کا الزام عائد کیا گیا اگر جاوید میانداد کے پاس اس حوالے سے کوئی ثبوت ہیں تو پیش کئے جائیں امید ہے وہ جلد اس نوٹس کا جواب دینگے واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے اتوار کو جاوید میانداد کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جس کے بعد دونوں کے درمیان لفظی جنگ شروع ہوگئی تھی ۔
جبکہ اس سے قبل شاہد آفریدی کے الزامات کے جواب میں جاوید میاندادکے الزامات کامعاملہ شدت اختیارکرگیا۔ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شاہد آفریدی کی لیجنڈری کرکٹر کیخلاف محاذ کھولنے کی تیاری، جاوید میانداد کیخلاف قانونی کارروائی پر مشاورت شروع کردی۔افسوس کا اظہار کیا لیکن عادت نہیں بدلی، سوشل میڈیا پر آفریدی نے جاوید میانداد کی تعریف کی، یوٹرن کنگ نے سُپراسٹار کیخلاف قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا۔شاہد آفریدی نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو میں لیجنڈری کرکٹر کیخلاف زہر اگلا تو سوشل میڈیا پر شائقین نے کرارا جواب دیا، جس کے بعد انہوں نے بیان پر افسوس کا اظہار کیا تھالیکن آج کے اعلان کے بعد شاہد آفریدی نے کرکٹ کے شائقین کوایک نئی خبرسنادی ہے ۔ قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم شاہد آفریدی نے لیجنڈ کرکٹر اور سابق کوچ جاوید میانداد کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ، وکلاء سے مشاورت کے بعد آئندہ چند روز میں لیگل نوٹس بھجوائیں گے ۔ ذرائع کے مطابق آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے فکسنگ الزامات لگانے پر لیجنڈ کرکٹر اور سابق کوچ جاوید میانداد کے بیان پر وکلا سے مشاورت کے بعد قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہدآفریدی کی جانب سے آئندہ چند روز میں جاویدمیانداد کو لیگل نوٹس بھجوادیاجائیگا۔واضح رہے کہ گذشتہ روزجاوید میانداد نے شاہد آفریدی پر میچ فکسنگ کے الزامات لگائے تھے۔پریس کانفرنس میں آفریدی سے جب پوچھا گیا کہ میانداد کا کہنا ہے کہ آپ پیسوں کے لئے فیئرویل میچ مانگ رہے ہیں،جس پر آفریدی نے جواب دیا کہ میانداد کو ہمیشہ پیسوں کا مسئلہ رہا ہے، اتنے بڑے کرکٹر کو ایسی بات نہیں کرنی چاہئے تھی

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…