جمعہ‬‮ ، 14 جون‬‮ 2024 

گلابی گیند پاکستان کےلئے فائدہ مندثابت ہوئی ، نئی تاریخ رقم

datetime 13  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوزڈیسک)پاکستان اورویسٹ انڈیزکے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے اور تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف چائے کے وقفے پر بغیر کسی نقصان کے101رنز بنا لئے ہیں ۔پاکستان کی طرف سے اس تاریخی میچ کاآغاز اظہر علی اور سمیع اسلم نے پاکستان کے لیے اننگز کا آغاز کیا اور وسٹ انڈین باؤلر ز کے تمام حربے ناکام بناتے ہوئے انہیں وکٹ لینے سے محروم رکھااور گرین شرٹس نے اپنی تاریخ کے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں چائے کے وقفے کے بعد کوئی وکٹ کھوئے 101رنز بنالیے، اظہر علی 39اور سمیع اسلم51رنز بنائے ہیںاورگلابی گیندسے پہلی نصف سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے بازبن گئے ہیں ۔اس سے قبل میچ کاٹاس جیتنے کے بعد میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کا کہنا تھاکہ پاکستان کے 400ویں ٹیسٹ میں کپتانی کرنا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے ،پچ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے اور چوتھے، پانچویں دن اس پر سپن بھی دیکھنے کو ملے گا ،ہمارے سینئر بیٹسمین یونس خان بیماری کے باعث آج کے میچ میں ہمارے ساتھ نہیں ،ان کی غیر موجودگی میں بابر اعظم ٹیسٹ ڈیبیو کریں گے جب کہ محمد نواز کو بھی ٹیسٹ کیپ دی گئی ہے ۔جبکہ پاکستان نے 400ٹیسٹ میچ کھیلنے کاایک ریکارڈبھی قائم کردیاہے ۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان یہ ایشیا کی تاریخ کا پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ ہے، پنک بال سے تاریخ کایہ دوسرا ٹیسٹ کھیلا جارہا ہے۔کپتان مصباح کہتے ہیں کہ اچھا تجربہ ہوگا، تماشائی بھی آئیں گے،کپتان نے بابر اعظم کو بھی ٹیسٹ کیپ ملنے کی نوید سنا دی،محمد نواز بھی ٹیسٹ ڈیبیو کے قریب ہیں جبکہ یاسر شاہ سو وکٹوں کے سنگ میل سے 5 وکٹوں کی دوری پر ہیں ۔گرین کیپس کا یہ چارسواں اور جدید طرز کا دوسرا ٹیسٹ ہے۔ پاکستان کی ٹیسٹ کرکٹ کے اولین ریکارڈز کچھ یوں ہیں کہ پاکستان کا ٹیسٹ کرکٹ میں سفر کا آغاز 1952میں دہلی سے ہوا ۔بھارت کے خلاف فیروز شاہ کوٹلہ میں ہونے والے پاکستان کے اولین ٹیسٹ میں اننگز سے شکست ہوئی ،لیکن اگلے ہی ٹیسٹ میں لکھنؤ میں پاکستان نے بھارت کو زیر کیا ۔نذر محمد نے پاکستان کے لیے پہلی سنچری اسکو رکی ،اسی ٹیسٹ میں فاسٹ بولر فضل محمود نے 12وکٹیں حاصل کیں ،وہ ایک اننگز میں پانچ وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بنے۔پاکستان اپنا 400وں ٹیسٹ تو ویسٹ انڈیز کے خلاف پنک بال سے کھیل رہا ہے ۔لیکن اس کی پہلی سنچری آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سے ہوئی ۔پاکستان نے دو سوواں ٹیسٹ انگلینڈ میںاور تین سوواں ملتان میں بھارت کے خلاف کھیلا۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…