جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’بگ تھری‘‘ کے تابوت میں آخری کیل ،پاکستان کے اقدام پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے ہوش اُڑ گئے

datetime 12  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیپ ٹاؤن( آن لائن ) بھارتی کرکٹ بورڈ کو ’’بگ تھری‘‘ بچانے کے مشکلات کا سامنا ،صدر انوراگ ٹھاکر ہم وطن پیش رو کی مخالفت پر بضد ہیں، کیپ ٹاؤن میں آئی سی سی اجلاس کے دوران سری لنکا، بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کو شیشے میں اتارنے کی کوشش شروع ہوگئی۔ کیپ ٹاؤن میں شیڈول اجلاس میں ’’بگ تھری‘‘ کی اجارہ داری قائم رکھنے کیلیے سری لنکا، بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کو شیشے میں اتارنے کی کوشش شروع ہوگئی ،کسی بھی تحریک کو غیر موثر بنانے کیلیے کم ازکم 7ملکوں کے ووٹ درکار ہوتے ہیں،انوراگ ٹھاکر مالی فائدوں کی لالچ دے کر راہ ہموارکرنے کیلیے سرگرم ہیں دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے جنوبی افریقہ پہنچ گئے ہیں۔نجم سیٹھی شہریار خان کے دستیاب نہ ہونے کے باعث آئی سی سی اجلاس میں انکی نمائندگی کریں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی اجلاس میں گزشتہ اجلاس کی طرح بگ تھری کے مکمل خاتمے کے حوالے سے اپنا مضبوط موقف پیش کرے گا۔پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی کی سالانہ آمدنی کو دس رکن ممالک کے درمیان برابر تقسیم کرنے پر بھی بات کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی آئی سی سی فنانس بل پر بھارت کی ڈٹ کر مخالفت کرے گا۔پی سی بی انڈین کرکٹ بورڈ کے عدالتی معاملات کو بھی آئی سی سی میٹنگ میں اٹھائے گا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی آئی سی سی میں مضبوظ لابنگ کے لئے دیگر بورڈز جنوبی افریقہ،انگلینڈ،سری لنکا،ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار پاکستان کی حکمت عملی کے جواب میں سرگرم ہوگئے ہیں۔واضح رہے کہ آئی سی سی کے سابق صدر سری نواسن نے ’’بگ تھری‘‘ کا منصوبہ متعارف کرایا تھا جس کے تحت بھارت، آسٹریلیااورانگلینڈ کو اپنی اجارہ داری اور مالی فوائد پر سب سے زیادہ حق جتانے کا موقع مل گیا، بی سی سی آئی کے سابق صدر ششانک منوہر نے کونسل کی کمان سنبھالتے ہی ’’بگ تھری‘‘ کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے ریونیو کی مساوی تقسیم کا فارمولا اپنانے پر زور دیا۔ان کی جگہ بی سی سی آئی کی صدارت سنبھالنے والے انوراگ ٹھاکر اب اپنے پیش رو کی بھرپور مخالفت کررہے ہیں،کیپ ٹاؤن میں شیڈول اجلاس میں ’’بگ تھری‘‘ کی اجارہ داری قائم رکھنے کیلیے سری لنکا، بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کو شیشے میں اتارنے کی کوشش شروع ہوگئی ،کسی بھی تحریک کو غیر موثر بنانے کیلیے کم ازکم 7ملکوں کے ووٹ درکار ہوتے ہیں،انوراگ ٹھاکر مالی فائدوں کی لالچ دے کر راہ ہموارکرنے کیلیے سرگرم ہیں،بی سی سی ا آئی کے صدر ٹیسٹ کرکٹ کو 2ڈویڑنز میں تقسیم کرنے کے منصوبے کی بھی مخالفت کرینگے،اس کیلیے انھیں چھوٹے ملکوں کی حمایت بھی حاصل ہونے کی امید ہے۔۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…