منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

’’نہ میں نے معافی مانگی نہ کسی نے معاف کیا‘‘ شاہد آفریدی کے بیان کے بعدتنازعہ مزید آگے بڑھ گیا

datetime 11  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے جاوید میاں داد کی جانب سے معاف کر نے کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ جاوید بھائی کو اپنا بڑا سمجھتا ہوں،واضح کریں کہ اپنے الزامات کے بارے میں کیا کہتے ہیں،امید ہے وہ میرے اوپر لگائے گئے الزامات کو بھی واپس لیں گئے ، ،ان کے الزامات سے مجھے اور میرے خاندان اور میرے پرستاروں کو تکلیف پہنچی ہے،اگروہ الزامات واپس نہیں لیں گے تو مجھے اپنے آپ کو کلیئر کرانے کیلئے عدالت جانا پڑے گا۔منگل کو جاوید میاں داد کی جانب سے معاف کئے جانے کے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ جاوید بھائی معاف کر نے کے ساتھ ساتھ میرے اوپر لگائے گئے الزامات بھی واپس لیں، کیا انہوں نے اپنے الزامات بھی واپس لئے ہیں؟۔انہوں نے کہا کہ جاوید بھائی کو اپنا بڑا سمجھتا ہوں،امید ہے وہ اپنے الفاظ واپس لے لیں گے،ان کے الزامات سے مجھے اور میرے خاندان اور میرے پرستاروں کو تکلیف پہنچی ہے،اگر جاوید میاں داد نے الزام واپس نہ لیا تو عدالت جاؤنگا،جاوید بھائی نے مجھے معاف کردیا۔واضح کریں کہ اپنے الزامات کے بارے میں کیا کہتے ہیں، اگروہ الزامات واپس نہیں لیں گے تو مجھے اپنے آپ کو کلیئر کرانے کیلئے عدالت جانا پڑے گا،لیکن کیا انہوں نے اپنے الزامات بھی واپس لئے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میاں داد نے شاہد آفریدی کو معاف کرنے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ شاہد آفریدی کی باتوں سے مجھے بہت دکھ ہوا،مگر اس کے باوجود میں شاہد آفریدی کو معاف کرتاہوں،آج 09محرم الحرام کا بڑا دن ہے،اس لئے بڑا ہونے کے ناطے آفریدی کو معاف کرتا ہوں،شاہد آفریدی میرے ہاتھوں میں پروان چڑھا،کھلاڑیوں کے مابین ایسی باتیں نہیں ہونی چاہیں۔وہ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ شاہد خان آفریدی نے پہل کی ان کی باتوں کی وجہ سے میرا بہت دل دکھا،میں اس وقت داتا دربار کی نگری میں کھڑا ہوں،آج نو محرم الحرام کا بڑا دن ہے اس لئے شاہد خان آفریدی کو بڑا ہونے کے ناطے معاف کرتاہوں۔انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی میرے ہاتھوں پروان چڑھامیں نے شاہد آفریدی کی کوچنگ بھی کی شاہد آفریدی کو ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیے تھی اور کھلاڑیوں میں ایسی باتیں ہونی بھی نہیں چاہیے۔واضح رہے کہ جاوید میاں داد نے شاہد آفریدی کو فیئر ویل میچ کے حوالے سے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ شاہد آفریدی کو اب بھی پیسوں کا لالچ ہے،جس پر شاہد خان آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید میاں داد پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا تھا کہ جاوید میاں داد کا پیسہ ہمیشہ مسئلہ رہا ہے۔
جاوید میاں داد بڑے کھلاڑی ہیں ان کو ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیے تھیں،جس پر جاوید میاں داد نے شاہد آفریدی پر الزامات لگاتے ہوئے کہا تھا کہ میں گواہ ہوں کہ شاہد آفریدی نے میچ فکس کیے،شاہد آفریدی اپنے بچوں کے سر پر ہاتھ رکھ کرقسم کھا کر کہیں کہ اس نے میچ فکس نہیں کیے،جس پر شاہد آفریدی نے جاوید میاں داد کے الزامات کو رد کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ دیا تھا۔دوسری جانب سابق کرکٹرز نے جاوید میاں داد کی جانب سے شاہد خان آفریدی کو معاف کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ جاوید میاں داد نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا،اب شاہد آفریدی کو بھی اپنا دل صاف کرلینا چاہیے۔عامر سہیل نے کہا کہ جاوید میاں داد سے ایسے ہی فیصلے کی توقع تھی،آفریدی عدالت جاتے تو گڑے مردے نکلتے اور عدالت جانے سے نیا محاذ کھل جاتا۔سرفراز نواز نے کہا کہ جاوید میاں داد نے شاہد آفریدی کو معاف کرکے بڑے پن کا مظاہرہ کیا۔سعید اجمل نے کہا کہ جاوید میاں داد نے شاہد آفریدی کو معاف کرکے بڑے پن کا مظاہرہ کیا،اب شاہد آفریدی کو بھی اپنا دل صاف کرلینا چاہیے۔پی سی بی آفریدی کو فیئر ویل میچ دے پی سی بی نے انضمام الحق کو بھی فیئر ویل میچ دیا تھا،سابق چیئرمین پی سی بی عارف عباسی نے کہا کہ جاوید میاں داد بہت قابل احترام شخص ہیں،میاں داد جیسا شخص غلط بات کرہی نہیں سکتا،پاکستانی کرکٹ ٹیم میں جاوید میاں داد جیسے کھلاڑیوں کو آنا چاہیے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…