اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی نے مصرکی پیٹرولیم منصوعات کومعطل کرنے کافیصلہ کرلیاہے ۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو نے مصر کو پٹرولیم کی مصنوعات معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس نے مصر کی سرکاری تیل کمپنی جنرل پٹرولیم کارپوریشن کو اس فیصلے سے رواں ماہ کے شروع میں ہی آگاہ کردیاتھاجس کی پیرکے روزمصرکے اعلی عہدیدارنے تصدیق کردی لیکن اس عہدیدارنے سعودی عرب سے پٹرولیم مصنوعات کی برآمدات معطل ہونےکے اسباب نہیں بتائے اورنہ ہی یہ بتایاکہ سعودی سرکاری تیل کمپنی نے اپنی مصنوعات مصرکےلئے کتنے عرصہ تک کےلئے بندکی ہیں ۔ایک برطانوی خبررساں ادارے نے بھی ایک ہفتہ قبل یہ انکشاف کیاتھاکہ مصر کو اکتوبر میں سعودی عرب کی جانب سے پٹرولیم کی مد میں امداد نہیں ملی ہے جس کی وجہ سے مصر کی سرکاری تیل کمپنی کو جلدی میں ٹینڈرز بڑھانا پڑے ہیں دوسری طرف اس وقت مصرکوپیڑولیم مصنوعات کے شدیدبحران کاسامناہے اوردوسری طرف سے سعودی سرکاری تیل کمپنی کی طرف سے بندش کے فیصلے سے مصرکی معیشت کوبہت زیادہ نقصان پہنچنے کاخدشہ ظاہرکیاگیاہے ۔
سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی کاایسافیصلہ کہ اہم دوست ملک کی پیڑولیم منصوعات کی امدادہی بندکردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سرکاری ملازمین کو ایک ماہ کی تنخواہ بطور بونس دینے کا فیصلہ
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
-
حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
فلم میں بھی ہارنے سے انکار
-
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 100 روپے تک کمی کا امکان
-
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی
-
اسرائیل نے 8 جون کو ایران پر بڑا فضائی حملہ کیوں روکا؟ اسرائیلی ائیر چیف کا انکشاف
-
بجلی کے بلوں میں بڑی تبدیلی
-
پاکستان بھر میں طوفانی بارشیں، این ڈی ایم اے کا ہنگامی الرٹ جاری
-
ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب کا مقام تبدیل کردیا گیا
-
بارشوں کا نیا سلسلہ شروع
-
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں حیران کن کمی
-
بارش کا سسٹم پاکستان میں داخلے کے قریب، موسم بدلنے کا امکان
-
وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں کی تیاری



















































