اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر) ضیاالدین بٹ نے کہا ہے کہ نیا آرمی چیف منتخب کرنے کیلئے سنیارٹی کا خیال رکھا جائے اور پاکستان کے آئین میں بھی آرمی چیف کی مدت ملازمت کی کوئ حد نہیں ہے ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کو دئے گئے ایک انٹرویو میں پاکستانی ایجنسی آئی ایس آئی کے سابق چیف جنرل (ر) ضیاالدین بٹ نے کہا کہ آرمی چیف کا کوئی دورانیہ نہیں ہے اور نہ ہی مقررہ وقت کی اہمیت ہے ۔ ہمارے ملک میں سوائے جنرل کاکڑ کے باقی سب لوگ یا تو شروع میں چلے گئے یا پھر 6 ،6 سال بھی رہے ہیں۔ ہمارے آئین میں بھی آرمی چیف کی مدت ملازمت کی کوئی حد نہیں ہے بلکہ یہ حکومت کی اپنی خوشی پر منحصر ہے۔ جو بھی بنے گا تو وہ ملک کیلئے بہتر ہی ہوگا لیکن اگر چیف جسٹس کی طرح سنیارٹی کا خیال رکھا جائے گا تو یہ بہترین ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ سول ملٹری تعلقات بہتر ہونے چاہئیں کیونکہ جب فوج کھڑی ہوتی ہے تو پوری قوم اس کے پیچھے کھڑی ہوجاتی ہے ۔ ملک کو اس وقت بیرونی محاذوں پر شدید مشکلات کاسامنا ہے اس لیے فوری طور پر قابل وزیر خارجہ تعینات کرکے سفارتی تعلقات بہتر کیے جائیں