جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

آفریدی کا پارہ پھر چڑھ گیا،عمران خان اورجاوید میانداد کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ ہنگامہ برپاہوگیا

datetime 9  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آئی این پی)سابق ٹی ٹوینٹی کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ عوام سے جو پیار اور محبت مل رہی ہے وہ کافی ہے،20سالہ کیریئر میں اللہ نے جو نام دیا وہ پہلے بھی تھا آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا، مجھے فیئرویل ملنے یا نہ ملنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، جاوید میانداد کو ہمیشہ پیسوں کا مسئلہ رہا اوریہی فرق ہے عمران خان اورجاوید میانداد میں،پاکستان سپر لیگ میں بھی حصہ لوں گا اور آئندہ کا لائحہ عمل پی سی بی کے ایگزیکٹوڈائریکٹر نجم سیٹھی سے ملاقات کے بعد طے کروں گا۔کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ کرکٹ کی بدولت عوام سے پیار اور محبت کا رشتہ اب تک قائم ہے 20 سالہ کیریئر میں اللہ نے جو نام دیا ہے وہ پہلے بھی تھا آج بھی ہے اور آئندہ بھی رہے گا حالات جیسے بھی ہوں مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پشاور زلمی نے ملک میں نیا ٹیلنٹ متعارف کرانے کے لئے اہم کردار ادا کیا پہلے میں نے اس کی کپتانی کی اب پشاور زلمی کا صدر بننے کے بعد ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ میچز کے ساتھ پاکستان سپر لیگ میں بھی حصہ لوں گا اور آئندہ کا لائحہ عمل پی سی بی کے ایگزیکٹوڈائریکٹر نجم سیٹھی سے ملاقات کے بعد طے کروں گا۔ بوم بوم آفریدی کا کہنا تھا کہ جاوید میانداد کو ہمیشہ پیسوں کا مسئلہ درپیش رہا ہے ملک کے اتنے بڑے کرکٹر کو پیسوں کی بات نہیں کرنی چاہئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سکواڈ کو متوازن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آفریدی کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں جگہ بن سکتی ہے لیکن اس کیلئے انہیں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنی پڑے گی۔تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ انضمام الحق نے بطور چیف سلیکٹر بہت اچھی ٹیم منتخب کی ہے ۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کیلئے متاثرکن ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے جس میں فاسٹ بولرز کے ساتھ تین سپنرزکوبھی شامل کیاگیا ہے۔بابر اعظم نے ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی دکھائی جس کی بنا پر انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ بابراعظم کی بلے بازی کی تکنیک شاندار ہے اور وہ اس قابل ہیں کہ انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں سلیکٹ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ شاہد آفریدی کو کھلانا ہے یا نہیں یہ فیصلہ صرف پی سی بی کا ہے ، چیف سلیکٹر صرف مشورہ دےسکتا ہے۔ اگر آفریدی فرسٹ کلاس کھیل رہا ہے تو اس کا ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں مستقبل موجود ہے ، آفریدی کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…