منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

کرکٹرز پر پاکستان سپر لیگ کے دروازے بند کر دئے گئے ۔۔۔۔ وجہ بھی سامنے آگئی

datetime 9  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپرلیگ کی ایمرجنگ کیٹیگری میں زائد العمر کرکٹرز کی شمولیت کے دروازے بند کر دیے گئے،23سال سے بڑے کھلاڑی منتخب نہیں ہو سکیں گے، ریجنل کوچز اور فرنچائزز کے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز میں سامنے آنے والے کھلاڑی بھی نامزد کیے جا سکیں گے، ہر پلیئنگ الیون میں ایک نوجوان کو شامل کرنا لازمی ہوگا، پلیئر کوچ یا مینٹور کا ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرہونا بھی لازمی قرار دے دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کیلیے ڈرافٹ کا عمل 19اکتوبر کو دبئی میں ہوگا، پی سی بی کی جانب سے مختلف کیٹیگریز میں لاگو ہونے والے قواعد کی وضاحت کردی گئی ہے، بتایا گیا ہے کہ ایمرجنگ کیٹیگری میں صرف وہی کرکٹرز منتخب ہوسکیں گے جن کی عمر یکم جنوری کو 23سال سے کم ہوگی، ٹیموں کے ریجنز سے تعلق رکھنے والے کوچز 5،5 نوجوان کھلاڑیوں کے نام ڈرافٹ کیلیے پیش کریں گے۔فرنچائزز اپنے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز میں سامنے آنے والے پلیئرز بھی نامزد کرسکتی ہیں، میچز کے دوران ہر پلیئنگ الیون میں ایک نوجوان پلیئر کو شامل کرنا لازمی ہوگا، بطور پلیئر کوچ یا مینٹور خدمات حاصل کرنے کیلئے اس کھلاڑی کا پہلے میچ سے کم از کم ایک سال قبل ٹونٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرہونا بھی لازمی ہوگا، مسابقتی کرکٹ میں کسی ٹیم کے ساتھ بحیثیت کوچ یا مشیر کام کرنے کا تجربہ بھی ہونا چاہیے۔پلیئرکوچ یا مینٹور کا انتخاب بھی باقاعدہ ڈرافٹ کے ذریعے ہوگا، اگر اس نے مینٹور کے طور پر پلاٹینم کیٹیگری میں معاملات طے کیے لیکن بعد میں تنزلی قبول کرتے ہوئے ڈائمنڈ کیٹیگری میں جانے کو تیار ہوگیا تو بطور مینٹور معاوضہ اضافی ہوگا، اس کا مقصد یہ ہے کہ فرنچائزز دنیا بھر سے بہترین ٹیلنٹ حاصل کرکے اپنے اسکواڈز کو متوازن اور نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا سلسلہ جاری رکھ سکیں۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…