پیر‬‮ ، 07 اپریل‬‮ 2025 

جب ’را‘ کا ایک سینئر ترین آفیسربھارت کے اہم راز لے کر امریکہ بھاگ گیا تو!!!

datetime 9  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) پاکستان کی انٹرسروسز انٹیلی جنس(آئی ایس آئی) دنیا کی مایہ ناز خفیہ ایجنسی تصور کی جاتی ہے اور شاید اسی وجہ سے بھارت ہمیشہ ’آئی ایس آئی‘ کا رونا روتارہتاہے کیونکہ اس کی اپنی خفیہ ایجنسی ریسرچ اینڈانیلسز ونگ(را) اس قابل بھی نہیں کہ اپنے ہی اہلکاروں کو کنٹرول کرسکے یا ان کی مشکوک سرگرمیوں کو پکڑسکے ، ایسی ہی ایک کہانی بھارتی انٹیلی جنس افسر ربندر سنگھ کی ہے جو ’را‘ کی نگرانی میں ہونے کے باوجود بھارت سے نکل کر امریکہ پہنچنے میں کامیاب ہوگیا اورممکنہ طورپر بھارت کے حساس ملکی راز بھی چرا کر لے گیا۔ دستیاب معلومات کے مطابق بھارتی انٹیلی جنس ایجنسی ’را‘ کا جوائنٹ سیکریٹری ربندر سنگھ 2004ء میں امریکہ بھاگ گیا تھا۔ ربندر سنگھ نے ابتدائی طورپر بھارتی فوج میں شمولیت اختیار کی اور میجر رینک تک پہنچنے کے بعد رضاکارانہ طورپر را میں شمولیت اختیار کرلی تاہم اس وقت کاؤنٹر انٹیلی جنس افسران کی نظروں میں آگیا جب وہ ایسی دستاویزات کی فوٹو کاپی کرتے پکڑا گیا جو اس کے کام سے متعلقہ نہیں تھیں۔ شک ہونے کے بعد ’را‘ نے اس کی نگرانی شروع کردی گئی اور ٹیلی فون ریکارڈنگ پر لگادیا لیکن مئی 2004ء میں ربندر سنگھ غائب ہوگیا اور شبہ ظاہر کیاگیا کہ وہ نیپال کے راستے امریکہ فرار ہوگیا۔
ایک سابق را افسر کی طرف سے لکھی گئی کتاب ’ان مشن را‘ میں انکشاف کیا گیاکہ رابندر سنگھ اپنی اہلیہ کے ہمراہ سات مئی2004ء کو کٹھمنڈو کے راستے امریکہ فرار ہوا، اْنہوں نے مسٹر اینڈمسز راجپال پراساد شرما کے نام سے جعلی شناختی کارڈ استعمال کیے اور حیران کن بات یہ ہے کہ رابندر سنگھ کے فرار ہونے کے واضح منصوبوں کا علم ہونے کے باوجود کھٹمنڈومیں ’را ‘کا یونٹ کچھ نہ کرسکا اور رابندر سنگھ سب کو چکما دے کر فرار ہوگیاجبکہ یہ بھی اطلاعات تھیں کہ’ را‘ نے ان کے ویزے اور ضروری دستاویزات کی کاپیاں حاصل کرلی تھیں اور انہی دستاویزات سے یہ انکشاف بھی ہواکہ سی آئی اے نے سات اپریل کو مسٹرسنگھ اور اس کی اہلیہ پرمندر کورفرضی نام دیپاکمار شرما کے نام سے امریکی پاسپورٹ جاری کیا جس کو استعمال کرتے ہوئے آسٹریا کی پرواز سے سات مئی کو کھٹمنڈو سے روانہ ہوئے جبکہ اس دوران رابندر سنگھ کو سی آئی اے کے آپریٹو ڈیوڈایم ویکالا کی معاونت حاصل تھی۔ اطلاعات کے مطابق 2007ء4 میں عدالت میں جمع کرائے گئے ایک حلف نامے میں “را” نے موقف اپنایا کہ سنگھ کو نیوجرسی میں ڈھونڈلیاگیااور اسی دوران سنگھ نے سرندرجیت سنگھ کے نام سے امریکہ میں پناہ کی درخواست دائرکردی جو ٹرائل کورٹ نے مسترد کردی تاہم اعلیٰ عدالت نے نظرثانی کا عندیہ دیدیا تاہم حتمی نتیجے کے بارے میں معلوم نہیں ہوسکا ۔

موضوعات:



کالم



زلزلے کیوں آتے ہیں


جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…