لاہور( این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے انسداد انسانی سمگلنگ ونگ نے جعلی سفری دستاویزات پر لندن جانے کی کوشش ناکام بنا کر دو افغان خواتین اور12سالہ لڑکے کو حراست میں لے لیا ۔ائیر پورٹ حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے انسداد انسانی سمگلنگ کی جانب سے ایک اطلاع پر علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیر پورٹ پر کارروائی کر کے دو خواتین اور ایک 12سالہ لڑکے کو حراست میں لے لیا گیا ۔حکام کے مطابق افغان خواتین وحیدہ ماجد ،سبزہ گلنار اور 12سالہ لڑکا ناصر خان جعلی سفر ی دستاویزات کے ذریعے پی آئی اے کی پرواز پی کے 757کے ذریعے لندن روانہ ہو رہے تھے جنہیں حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار افغان باشندے طورخم سرحد سے پاکستان کی حدود میں داخل ہوئے ۔