جمعہ‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2026 

ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے14رکنی ٹیم کا اعلان،نام جاری،دو اہم کھلاڑی باہر

datetime 8  اکتوبر‬‮  2016 |
DUBAI, UNITED ARAB EMIRATES - OCTOBER 26: Zulfiqar Babar of Pakistan celebrates after taking the wicket of Brad Haddin of Australia during Day Five of the First Test between Pakistan and Australia at Dubai International Stadium on October 26, 2014 in Dubai, United Arab Emirates. (Photo by Ryan Pierse/Getty Images)

کراچی ( این این آئی) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے 14 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا جس میں ون ڈے سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بابراعظم اور محمدنواز کو پہلی دفعہ شامل کیا گیا ہے جبکہ انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کا حصہ رہنے والے محمد حفیظ، محمد رضوان اور افتخاراحمد کو ڈراپ کر دیا گیا ۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پہلے ٹیسٹ کے لیے ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم سے ٹیسٹ کرکٹ میں اچھی کارکردگی کی امید ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا کسی سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے اور کسی بھی کھلاڑی کو خارج نہیں کیا ہے اس لیے جیسے حالات ہوں گے اسی طرح ٹیم میں شامل کیا جائے گا اور اس ٹیم کے انتخاب میں کوچ اور کپتان کی رائیبھی شامل ہے۔قومی ٹیم کے تجربہ کار بلے باز محمد حفیظ کو ٹیم میں جگہ نہیں دی گئی ہے جبکہ ون ڈے سیریز میں اپنے جوہر دکھانے والے بابر اعظم ٹیم میں ان کی جگہ لیں گے۔احمد شہزاد کو 3روزہ پریکٹس میچ میں موقع دیا ہے جبکہ سلمان بٹ اپنا پہلا سیزن کھیل ہے ہیں اور ہم انہیں مزید کھیلتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں۔سلمان بٹ کی کارکردگی اچھی رہی تو اسے بھی موقع دیا جاسکتا ہے۔انضمام نے ٹیم سے اچھی کارکردگی کی توقع کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں نے یونس خان کو دس دن آرام کا مشورہ دیا ہے اسی لیے وہ پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے تاہم دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میں وہ ٹیم کیساتھ ہوں گے۔یونس خان ڈینگی کی شکایت کے باعث کچھ دن قبل نجی ہسپتال میں داخل ہوئے تھے تاہم وہ صحت یابی کے بعد اپنے گھر واپس جاچکے ہیں۔محمد عامر والدہ کی طبیعت کی خرابی کے باعث ایک روزہ سیریز ادھوری چھوڑ کر واپس آئے تھے اب وہ پیر کو واپس متحدہ عرب امارات جائیں گے اور ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ٹیسٹ ٹیم میں پہلی دفعہ شامل ہونے والے محمد نواز کے حوالے سے انضمام کا کہنا تھا کہ نواز کا فرسٹ کلاس کرکٹ میں اچھا ریکارڈ ہے جبکہ وہ اچھی بیٹنگ کے ساتھ بالنگ بھی اچھی کرتے ہیں۔ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی، یونس خان دوسرے ٹیسٹ سے ٹیم میں شامل ہوں گے جس کے بعد 15 رکنی ٹیم مکمل ہوگی۔مصباح الحق (کپتان)، اظہرعلی، سمیع اسلم، اسدشفیق، بابراعظم، محمدنواز، سرفرازاحمد، یاسرشاہ، محمد عامر، وہاب ریاض، سہیل خان، عمران خان، راحت علی، ذوالفقار بابرشامل ہیں۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 13 اکتوبر کو شروع ہوگا جو ڈے اینڈ نائٹ کھیلا جائے گا اور یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے پہلا ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ ہوگا۔قبل ازیں پاکستان ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹونٹی اور ایک روزہ سیریز میں وائٹ واش شکست دی تھی اور قومی ٹیم ٹیسٹ سیریز میں بھی وائٹ واش کرکے درجہ بندی میں اپنی پہلی پوزیشن کو برقرار رکھنے کا عزم ظاہر کرچکی ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…