لاڑکانہ(این این آئی) اندرون سندھ کے 13 اور بلوچستان کے چار اضلاع میں ایچ آئی وی ایڈز کے مرض میں اضافہ، ایچ آئی وی ایڈز ٹریٹمنٹ اینڈ کیئر سینٹر چانڈکا میڈیکل اسپتال کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 1329 ایڈز کے مریضوں کی رجسٹریشن ٹریٹمنٹ اینڈ کیئر سینٹر میں کی گئی جن میں سے 1047 مرد 236 خواتین، 16 چلڈرین اور 30 خواجہ سرائے شامل ہیں۔ جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کی سب سے بڑی تعداد لاڑکانہ میں موجود ہے۔ رپورٹ کے مطابق لاڑکانہ میں 656، قمبر شہدادکوٹ میں 189، شکارپور میں 58، خیرپور میرس میں 120، جیکب آباد 32، کشمور کندکوٹ 27، سکھر 53، گھوٹکی 15، دادو 130، جامشورو 11، نوشہروفیروز 25، کراچی 3، حیدرآباد ایک جبکہ بلوچستان کے اضلاع خضدار سے ایک، قلات سے ایک، جعفرآباد سے 4، نصیرآباد سے 3 مریضوں کو علاج کے لیے سینٹر میں رجسٹرڈ کیا گیا۔ جاری رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 18 سال سے 30 سال تک کے مریضوں کی تعداد 696، 31 سے 40 سال تک کی تعداد 369، 41 سے 50 تک کی تعداد 151، 51 سے 60 سے 49، 61 سے 70 سال کی تعداد 10، 18 سال سے کم کی تعداد 37 جبکہ 16 بچے شامل ہیں۔