اتوار‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان کا اہم شہر زور دار دھماکے سے لرز اٹھا ۔۔۔دہشت گرد کسے نشانہ بنانا چاہتے تھے ؟

datetime 8  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے میں بم کے زوردار دھماکے میں پل تباہ ہوگیا ہے جس کے باعث دوطرفہ ٹریفک معطل ہوگئی ہے اور نظام زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بولان کے علاقے گروکوت پل کے نیچے نامعلوم افراد نے دھماکا خیز مواد نصب کر رکھا تھا، جس کے پھٹنے سے زور دار دھماکا ہوا اور پل کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔واقعہ کے بعد مقامی انتظامیہ اور فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔پل کو نقصان پہنچنے سے کوئٹہ سبی کے درمیان ٹریفک معطل ہوگیا ۔ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گرد پل کو دھماکے سے اڑ اکر بڑے پیمانے پر نقصان پہنچانا چاہتے تھے تاہم خوش قسمتی سے ابھی تک کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔
دوسری جانب پتوکی میں لنڈا پھاٹک پر فیکٹری کی بس کے ٹرین کی زد میں آنے سے 5 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔ پتوکی میں ریلوے پھاٹک بند کرنے والے کی مبینہ غفلت کے باعث فیکٹری کی بس لنڈا پھاٹک پر ٹرین کی زد میں آ گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہو گئے۔ حادثے کے وقت پھاٹک بند کرنے والا سویا ہوا تھا جب کہ ٹرین کی لائٹس بھی بند تھی جس کے باعث فیکٹری کی بس ٹرین کی زد میں آ گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے باعث معمولی زخمی ہونے والوں کو سول ہسپتال پتوکی جب کہ شدید زخمیوں کو لاہور کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب ریلوے پولیس نے بس کو پھاٹک سے ہٹا کر ریلوے لائن کو ٹرین کی آمدروفت کے لئے کلیئر کر دیا جب کہ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی انکوائری شروع کردی گئی۔ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پتوکی ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا‘ گیٹ کیپر اور انچارج کو معطل کرکے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔ جمعہ کو وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے پتوکی ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ لواحقین سے ہمدردی اور مرحومین کے لئے دعائے مغفرت کی۔ خواجہ سعد رفیق نے حادثے کے ذمہ دار گیٹ کیپر اور انچارج کو معطل کردیا اور دونوں افسران کو واقعہ کا ذمہ دار ٹھہرا کر مقدمہ درج کرکے گرفتاری کا حکم دیدیا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…