اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

سعودی ولی عہد اقتدارکےلئے کیاکرسکتے ہیں ؟ایرانی جنرل کے بیان نے سعودی عرب کاپارہ ہائی کردیا،حالات مزید کشیدہ

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016 |

تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایران اورسعودی عرب کے تعلقات جوکہ یمن کی صورتحال کی وجہ سے کشیدہ تھے اب ایرانی پاسداران انقلاب کے جنرل قاسم سلیمانی کے گزشتہ روزکے ایک بیان کے بعد مزید کشیدہ ہوگئے ہیں ۔انگریزی جریدے ایکسپریس ٹرییبیون کے مطابق ایرانی نیوز ایجنسیوں فارس اور تسنیم کے حوالے سے بتایا گیاہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے جنرل قاسم سلیمانی نے کہا کہ سعودی نائب ولی عہد محمد بن سلمان اقتدار کے لئے اس قدر بے تاب ہیں کہ وہ بادشاہ بننے کے لئے اپنے والد شاہ سلمان کو بھی نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ایرانی جنرل قاسم سلیمانی نےیہ بیان شام میں جاں بحق ہونے والے ایک ایرانی جنرل کے لئے منعقدہ تقریب کے دوران دیا۔ان کاکہناتھاکہ ولی عہد محمدبن سلمان اقتدارکی ہوس میں اپنے والد شاہ سلمان کوبھی نشانہ بناسکتے ہیں ۔واضح رہے کہ ایران اورسعود ی عرب میں کشیدگی میں اضافہ اس وقت زیادہ ہواجب سعودی عرب میں معروف سکالر شیخ نمر النمرکوپھانسی دی گئی۔سکالر شیخ نمر النمر کی سزائے موت کے خلاف ایران میں سخت ردعمل دیکھنے میں آیا۔سکالر شیخ نمر النمرکوپھانسی دینے کے بعد ردعمل میں ایرانی مشتعل مظاہرین نے دارالحکومت تہران میں سعودی سفارتخانے پر حملہ کیا تھا جبکہ مشہد میں سعودی قونصلیٹ کو بھی نشانہ بنایا تھا۔ ان واقعات کے جواب میں سعودی عرب نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردئیے جبکہ متعدد دیگر عرب ممالک نے بھی ایران کے ساتھ تعلقات منقطع یا محدود کرلئے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایرانی جنرل کے اس بیان کے بعد سعودی عرب اورایران کے درمیان کشیدگی مزید عروج پرپہنچ گئی ہے جوکہ کسی بھی نئی   صورتحال کوجنم دے سکتی ہے جبکہ اس وقت سعودی عرب کویمن سے بھی خطرات لاحق ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…