مقبوضہ بیت المقدس (این این آئی) اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیت کے رنگ میں رنگنے کی سازشوں کے ضمن میں مسجد اقصیٰ کے قریب بڑے یہودی معبد کی تعمیر پر کام شروع کر دیا ہے۔ دوسری جانب بیت المقدس کے مسلمان اور عیسائی مذہبی حلقوں نے یہودی عبادتگاہ کے قیام کی صہیونی منصوبہ بندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کے سنگین نتائج پر انتباہ کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی بلدیہ اور دیگر یہودی اداروں نے مشترکہ طور پر مسجد اقصیٰ سے 200 میٹر مغربی سمت میں پرانے بیت المقدس کے قلب میں ’جوہر اسرائیل معبد‘ نامی ادارے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس سے قبل اس معبد کا نقشہ جاری کیا جا چکا ہے۔درایں اثناء بیت المقدس میں فلسطینی مسلمانوں اور عیسائیوں کی نمائندہ سپریم کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں ’جوہرہ اسرائیل معبد‘ کے قیام کی سازشوں کو القدس میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے مذہبی مقدس مقامات کیخلاف گہری سازش قرار دیا ہے۔سپریم اسلامی ومسیحی کمیٹی کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ کے قریب ایک بڑے یہودی معبد کی تعمیر کا مقصد مسجد اقصیٰ کو سنگین خطرات سے دوچار کرنا ہے۔ یہودی معبد مسجد اقصیٰ کے وجود کیلئے سنگین خطرہ ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اسرائیلی حکومت اور متنازع منصوبے پر کام فور طور پر روک دے۔خیال رہے دو روز قبل اسرائیلی بلدیہ نے مسجد اقصیٰ سے چند سو گز کے فاصلے پر ’جوہرہ اسرائیل‘ نامی ایک بڑی عبادتگاہ کا باضابطہ کام شروع کیا ہے۔ یہ معبد پرانے بیت المقدس کے وسط میں الشرف کالونی میکں تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس معبد کی تعمیر سے مسجد اقصیٰ کی طرف آنیوالے تمام راستوں پر فلسطینیوں کو آمدو رفت میں مشکلات پیش آئینگی۔ یوں یہ معبد قبلہ اول کیخلاف سنگین سازش قرار دیا جا رہا ہے۔مزعومہ یہودی عبادت گاہ کیلئے 140 مربع میٹر کی جگہ مختص کی گئی ہے اور اس کی سات منزلیں تعمیر کی جائینگی۔ یہ معبد دور عثمانی اور ممالیک کے دور میں تعمیر کی گئی مسلمانوں کی تاریخی عمارات کو منہدم کرکے تعمیر کیا جا رہا ہے۔ یہودیوں کا دعویٰ ہے کہ پرانے زمانے میں یہاں پر ان کا ایک بڑا مذہبی مرکز ہوا کرتا تھا تاہم صہیونی اپنے اس دعوے کے ثبوت کیلئے شواہد فراہم نہیں کر سکے ہیں۔
قبلہ اول خطرے میں،اسرائیلی حد سے آگے بڑھ گیا،مسلمان اور عیسائی سراپا احتجاج
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
عبداللہ طاہر قتل کیس،مقتول کے ڈرائیور کو 22سالہ لڑکی کے ذریعے ہنی ٹریپ کیے جانے کا انکشاف



















































