پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

بھارتی نیول بیس میں خوفناک دھماکہ بڑے پیمانے پر تباہی مچ گئی

datetime 7  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی نیول بیس میں خوفناک دھماکہ۔تفصیل کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نئی دہلی میں واقع بھارتی گجرات کی پور بندر نیول بیس میں شدید دھماکہ ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نیول بیس میں شدید دھماکے کے بعد باہر سے فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دے رہی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق تفصیلات موصول ہونے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ نیول بیس دھماکے اور فائرنگ کے واقعات میں اب تک کسی جانی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ایک اور واقعے میں بھارتی آبدوز سندھاراکشاک ، جو ممبئی کے نیول بیس پر موجود تھی، دھماکوں کے بعد تباہ ہوگئی۔ دھماکوں کی وجہ اس میں موجود ہتھیاروں کا خودبخود پھٹ جانا بتائی جاتی ہے۔ اس کی وجہ سے تمام آبدوز آگ کی لپیٹ میں آگئی۔ بھارتی نیول چیف کے مطابق اس میں موجود اٹھارہ جوانوں کے زندہ بچنے کی کوئی امید نہیں ہے۔ 1971 کی جنگ کے بعد بھارتی نیوی کو پہنچنے والا یہ سب سے بڑا نقصان ہے۔سترہ سال پرانی روسی ساخت کی اس آبدوز کی حال ہی میں اوور ھالنگ کی گئی تھی لیکن منگل کی رات اس میں دو دھماکے ہوئے اور یہ تباہ ہوگئی۔ اس حادثے نے بھارتی بحریہ کی جدت پسندی اور بحرہِ ھند میں چین کے ساتھ مسابقت کی دوڑ اور پاکستان کو خائف کرنے کی کوششوں پر پانی پھیر دیا ہے۔نیوی کے چیف ڈی کے جوشی کا کہنا ہے کہ وہ اس بدترین صورتِ حال کے لیے ذہنی طور تھے اگرچہ اْنہیں دھماکوں کے بعد کچھ امید تھی کہ شاید کوئی جوان زندہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوجائے۔ اس سے پہلے یہ آبدوز 2010 میں بھی حادثے کا شکار ہوگئی تھی۔ اس حادثے میں ایک فوجی ہلاک ہوگیا تھا۔اس آبدوز، جس میں تارپیڈوز اور میزائل نصب تھے، آدھی رات کو دو دھماکے ہوئے اوراس پر ایک آگ کا گولہ دیکھا گیا۔ اس کا مطلب ہے کہ اس میں موجود اسلحہ پھٹ گیا تھا۔ ایک سابقہ بھارتی نیول کمانڈر کا کہناہے کہ آبدوز پر فیول، ھائیڈروجن، آکسیجن اور حساس اسلحہ ہوتا ہے اور ایک ہلکی سی غلطی اس کی تباہی کے لیے کافی ہے۔ اس آبدوز کے نزدیک ایک اور آبدوز اور کچھ جہازوں کو معمولی سانقصان پہنچا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…