اسلام آباد/واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے امریکہکا موقف بالکل تبدیل نہیں ہوا، واشنگٹن کی خواہش ہے کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی کم ہو اور اس کے لیے ضروری ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بامعنی مذاکرات ہوں، پاکستان کے اثاثے بالکل محفوظ ہاتھوں میں ہیں اور پاکستان مخالف کسی بل کا علم نہیں۔جمعہ کو ترجمان امریکی محکمہ خارجہ جان کربی نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ پر امید ہے کہ پاکستان نے اپنے ایٹمی اثاثوں کی حفاظت کے لیے موثر انتظام کر رکھا ہے اور پاکستان کے ایٹمی اثاثے بالکل محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے امریکہ کا موقف بالکل تبدیل نہیں ہوا، واشنگٹن کی خواہش ہے کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی کم ہو اور اس کے لیے ضروری ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان بامعنی مذاکرات ہوں۔ کانگریس میں پاکستان کے خلاف بل کے حوالے سے جان کربی کا کہنا تھا کہ انہیں ایسے کسی بل کا علم نہیں ہے تاہم خطے میں دہشت گردی تمام ممالک کے لیے ایک مشترکہ خطرہ ہے اور ہم اس کے لیے پاکستان اور افغانستان اور خطے کی دیگر حکومتوں کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گے تاکہ ان مشترکہ خطرات کا مل کر مقابلہ کیا جاسکے۔ پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کی سلامتی کے متعلق کوئی شبہ نہیں ہے۔ اسلام آباد کے ایٹمی اثاثے کسی بھی صورت میں دہشتگردوں کے ہاتھ نہیں لگ سکتے۔
دوسری جانب امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) نے پاک بھارت افواج پر زور دیا ہے کہ وہ تنازعات کے خاتمے کے لیے ایک دوسرے سے مذاکرات جاری رکھیں۔ پنٹاگون کے پریس سیکریٹری پیٹر کک نے میڈیا بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم اس بات سے واقف ہیں کہ پاکستانی اور ہندوستانی افواج ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں اور ہم دونوں ملکوں کے درمیان ان مذاکرات کے جاری رہنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں، تاکہ کشیدگی کو ختم کیا جاسکے۔ ہم مذاکرات کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور اس بات کی بھی حوصلہ افزائی کریں گے کہ یہ مذاکرات جاری رہیں۔پیٹر کک نے کہا کہ پینٹاگون سمیت امریکی انتظامیہ کے مختلف ادارے پاکستان اور بھارت سے روابط برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ پیٹر کک نے کہا کہ سیکریٹری ایشن کارٹر اور امریکی حکومت کو امید ہے کہ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان کشیدگی کو کم کیا جائے اور یہاں بھی مذاکرات کے ذریعے سے دونوں ملکوں کے تحفظات دور کرنے کے حوالے سے کوشش کی جائے گی۔
’’ہمیں معلوم ہے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے کہاں ہیں‘‘
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
موسم گرما کی سرکاری تعطیلات،حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)
-
2030 تک سونے اور چاندی کی قیمت کتنی بڑھ سکتی ہے؟ ماہرین کی بڑی پیشگوئی
-
یو اے ای میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری!
-
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی معاہدے پر بھارت کا رد عمل آگیا
-
پنجاب میں تعلیمی اداروں کی چھٹیاں 31 اگست تک بڑھانے کی حقیقت سامنے آگئی
-
حملے کا خدشہ، سعودی عرب میں ہائی الرٹ
-
اوپن اے آئی کا چیٹ جی پی ٹی کے مفت صارفین کیلئے بہت بڑا تحفہ
-
12 ربیع الاول کی چھٹی سے متعلق اہم خبر آگئی
-
طالبعلم نے گھر میں دادا دادی کو ہلاک کیا پھر سکول جاکر 5ٹیچرز کو مارا، ہوشربا تفصیلات
-
موسم کا تیور بدل گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان
-
سولر صارفین کےلئے خوشخبری، حکوت کا بڑا اعلان
-
عبداللہ طاہر قتل کیس،مقتول کے ڈرائیور کو 22سالہ لڑکی کے ذریعے ہنی ٹریپ کیے جانے کا انکشاف



















































