منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

بھارتی سیاستدانوں کے سرسےسرجیکل سڑائیکس کاجنون ختم ہونے لگا،گانگریسی رہنمانے بھارتی فوج کے اندرکی کہانی بتادی

datetime 6  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی سیاستدانو ں کے سرسے سرجیکل سڑائیکس کاجنون ختم ہونے لگا۔بھارتی کانگریس پارٹی کے رہنماراہول گاندھی نے کہاکہ مودی ہمارے فوجی جوانوں کے خون کے پیچھے چھپے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج نے سرجیکل جنگ کے کوئی ثبوت نہیں پیش کئے ۔بھارتی میڈیاکے مطابق راہول گاندھی نے کہاکہ مودی کوقوم سے سچ بولناچاہیے کہ بھارتی فوج نے کوئی سرجیکل سڑائیک نہیں کی اورنہ ہی بھارتی فوج موجودہ صورتحال میں سرجیکل سڑائیکس کی پوزیشن میں ہے ۔انہوں نے کہاکہ مودی سرکارکی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بھارتی فوج کامورال بری طرح کم ہواہے اوراگرمودی نے اپنی پالیسی تبدیل نہ کی تواپوزیشن نریندرمودی کےخلاف انتہائی اقدام پرمجبورہوجائے گی ۔راہول گاندھی نے کہاکہ بھارتی فوج ملک کادفاع بھی مشکل سے کررہی ہے اس صورتحال میں پاکستان کےخلاف سرجیکل سڑائیکس کیسے کرسکتی ہے ۔

پاکستان کوروزایک نئی دھمکی دینے والے بھارت کی فوج کے بارے میں برطانوی اخبار ٹیلی گراف سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں نے کہا کہ اڑی حملے کے بعد کوئی ایسا دن نہیں گزرا جب ایل او سی پردونوں طرف سے فائرنگ نہ ہوئی ہو ، اسی لیے بنکر بنانے کا کام پچھلے دو ہفتوں سے کافی تیزی سے جاری ہے جبکہ انڈین فوج جوکہ بنکرزبنانے میں مصروف ہے تاہم ان کوخوف ہے کہ حملے کی صورت میں وہ بنکروں میں بھی خود کو محفوظ نہیں سمجھتے ہیں تواس صورتحال میں بھارتی فوج کی اعلی قیادت پریشانی کاشکارہے جبکہ کئی بھارتی فوجی رات کی بجائے دن میں سوتے ہیں ۔ اخبار کے مطابق ایل او سی پر اڑی کے نزدیک ملٹری چیک پوسٹ کے دورے کے دوران مشاہدہ کیا کہ بھارت خاموشی سے کسی فیصلہ کن جنگ کی تیاریوں میں مصروف ہے . یہ بھارتی فوجی پہلے کینوس کے خیموں میں سوتے تھے تاہم اب یہ چھ فٹ چوڑے اور دس فٹ لمبے سیمنٹ اور پتھروں سے بنے زیر زمین بنکر میں رہتے اور سوتے ہیں ، یہ بنکر کسی چھوٹے ہتھیار کے فائر سے باآسانی بچا سکتے ہیں ۔ایل او سی کیساتھ واقع گائوں کے رہائشیوں نے بتایا کہ انکے گھروں کو جانیوالے راستوں پر پہلے دو تین بنکر تھے جو اب پچاس تک پہنچ چکے ہیں پندرہ دنوں سے جاری بڑے پیمانے کی تعمیرات سے لگتا ہے کہ بھارت ہزاروں بنکر تعمیر کرنا چاہتا ہے ۔ بھارتی افواج کے کئی اندرونی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے ۔ دوسری جانب ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں بھارتی فوجی جنرلوں کے حوالے سے کہا گیا کہ وہ اپنی حکومت سے آزاد کشمیر میں چھ ماہ کیلئے خفیہ کارروائیوں کی اجازت مانگ رہے ہیں ۔بھارتی فوج نے سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے دعوے کے بعد اس آپریشن کی فوٹیج جاری کرنے کے لیے گرین سگنل دے دیا ۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی آرمی نے سرجیکل اسٹرائیک کی ویڈیو فوٹیج حکومت کے حوالے کرنے کے لیے گرین سگنل دے دیا ہے تا کہ بھارتی حکومت اپنا موقف بہتر انداز سے بیان کر سکے ۔یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب بھارتی سیاستدانوں اور عوام کی جانب سے سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے دعوے پر انگلیاں اٹھائی جا رہی تھیں ۔بھارتی سیاستدان اروند کیجروال ،سنجے نروپم اور پی چدم نے بھارتی فوج سے فوٹیجز دکھانے کا مطالبہ کیا تھا ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج کے اعلیٰ افسر نے آف دی ریکارڈ بیان دیتے ہوئے بتا یا کہ فوج چاہتی ہے کہ بھارت سرجیکل اسٹرائیک کی فوٹیجز جاری کرے گی تاکہ ان لوگوں کو جواب مل سکے جو کہتے ہیں کہ سرجیکل اسٹرائیک نہیںکی گئیں ۔انہوں نے بتا یا کہ فوٹیجز جاری کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ پاکستان کے رد عمل کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا ۔ان کاکہنا تھا کہ فوٹیجز جاری کرنے سے پاک بھارت تناو بڑھنے کے ممکنہ خدشے کو بھی مد نظر رکھا جا رہا ہے۔جبکہ گزشتہ روزمقبوضہ کشمیراسمبلی عبدالرشید نے بھارتی فوج کی جعلی ویڈیوزبنانے کی کوششوں کوبے نقاب کیاتھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…