منگل‬‮ ، 19 مئی‬‮‬‮ 2026 

اقوام متحدہ کانیامہمان کون ؟نام سامنے آگیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2016 |

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)اقوام متحدہ کانیامہمان کون ؟نام سامنے آگیا. اقوام متحدہ کے سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ پرتگال کے سابق وزیر اعظم اینتونیو گتریز اقوام متحدہ کے اگلے سیکریٹری جنرل بن جائیں گے ۔تفصیلات کے مطابق سلامتی کونسل کے 15 ارکان نے بدھ کو دس امیدواروں کے لیے خفیہ ووٹ دیا اور کسی نے بھی اینتونیو گتریز کی مخالفت نہیں کی۔پرتگال کے سابق وزیر اعظم اینتونیو گتریز کے حق میں 15 میں سے13ووٹ پڑے جبکہ دو ارکان نے کسی کے حق میں بھی ووٹ نہیں دیا اور اس طرح ان کے اقوام متحدہ کے اگلے سیکریٹری جنرل بننے کے امکانات روشن ہوگئے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمعرات کو امیداوار کی تصدیق کرنے کے لیے باقاعدہ ووٹنگ ہوگی۔اینتونیو گتریز نے جن نو امیدواروں کو شکست دی ان میں بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی یورپی یونین کی بجٹ کمشنر کرسٹالینا جارجیوا بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ آئندہ سال جنوری میں بان کی مون دس سال بعد سیکریٹری جنرل کا عہدہ چھوڑ دیں گے۔
قوام متحدہ کی بین الاقوامی عدالت آئی سی جے نے کہا ہے کہ بحرالکاہل میں واقع ایک چھوٹے سے ملک مارشل آئی لینڈز کی جانب سے بھارتا اوراپاکستان کے خلاف دائر شدہ مقدمہ قابل سماعت نہیں ہے۔یاد رہے کہ بھارت ٗ پاکستان اور برطانیہ کے خلاف مارشل آئی لینڈز کی جانب سے دائر شدہ مقدمے میں کہا گیا تھا کہ بھارت، پاکستان اور برطانیہ جوہری اسلحے کی دوڑ روکنے میں ناکام رہے ہیں اس لیے ان پر دا ہیگ میں عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جائے۔دی ہیگ میں ججوں کا ایک 16 رکنی بنچ نے بھارت اور پاکستان کے خلاف درخواست پر اپنا فیصلہ سنایا۔مارشل آئی لینڈ کے ایک سابق وزیر خارجہ ٹونی ڈیبرم نے عدالت کو بتایاہمارے ممالک کے بہت سے جزائر تباہ ہو گئے ہیں اور دورے کئی ہزاروں سال تک قابل رہائش نہیں رہیں گے۔اپریل 1954 میں ہونے والے نام نہاد آپریشن کیسل تجربات بطور خاص بہت تباہ کن تھے اور اس سے بہت بڑے پیمانے پر زہریلے مادے پھیلے تھے۔نو برس کی عمر میں اس تجربے کا مشاہدہ کرنے والے ڈیبرم نے بتایاکہ سارا آسمان خون کی طرح سرخ ہو گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…