بدھ‬‮ ، 01 اپریل‬‮ 2026 

پاک فوج 100 سے زائد جوان بھارت میں داخل کروا کر کیا کرنے جا رہی ہے؟

datetime 6  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) مقبوضہ کشمیر پر پاکستان کے واضح اور مضبوط موقف سے گھبرائے بھارتی سورماؤں نے ایک بار پھر پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق بھارت پاکستان میں جعلی سرجیکل سٹرائیک کو سچ ثابت کرنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کرنے کے علاوہ ایک بار پھر پاک فوج پر بے بنیاد الزامات عائد کر رہا ہے۔ بھارتی ٹی وی ’’انڈیا ٹی وی ‘‘ کی رپورٹ میں پاک فوج کیخلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا گیا کہ بھارتی خفیہ ایجنسیوں نے پاکستان آرمی کی ایک خفیہ سازش پکڑی ہے۔ انڈیا ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 100 سے زیادہ جوان بھارت پر حملہ کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ انڈیا ٹی وی کی رپورٹ میں ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان جو کہ بھارت کے سرجیکل سٹرائیک حملوں سے انتہائی خوفزدہ اور صدمے میں ہے وہ اب بھارت کیخلاف ایک نئی سازش رچ رہا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی ایجنسیوں کو اس ضمن میں پکے ثبوت مل چکے ہیں۔ انڈیا ٹی وی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستانی فوج مقبوضہ کشمیر سے بھارت میں 100 سے زائد دہشتگردوں کو داخل کروانے کا پلان بنا رہی ہے۔ اور یہ سو سے زائد دہشتگرد بھارت میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کا ٹاسک لے کر میدان میں اتریں گے۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پاکستان فوج نے 12 نئے لانچ پیڈ تیار کئے ہیں جن میں 100 سے زائد دہشتگرد شامل ہیں۔ رپورٹ میں ہرزہ سرائی کی گئی کی ان لانچ پیڈز کی نگرانی پاک فوج کا انفنٹری ڈویژن کر رہا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ 40 سے زائد لانچ پیڈز ان دہشتگردوں کی حفاظت اور نگرانی کریں گے۔انڈیا ٹی وی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ پاک فوج کا یہ منصوبہ اجیت ڈوول نے وزیر اعظم نریندر مودی کے سامنے بے نقاب کیا ہے۔ واضح رہے کہ اکھنڈ بھارت کا خواب دیکھنے والے بھارتی سورماؤں نے مقبوضہ کشمیر پر ڈھائے جانے والے اپنے مظالم سے اقوام عالم کی توجہ ہٹانے کیلئے پاک فوج کیخلاف ایک عرصے سے محاذ کھولا ہوا ہے۔ بھارت پاک فوج پر بے بنیاد الزامات لگاتے ہوئے کیچڑ اچھالنے کا کوئی نہ کوئی بہانہ ڈوھنڈتا رہتا ہے۔



کالم



ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا


پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…