اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

ترکی کی جی ڈی پی میں کمی کا امکان،اہداف کا حصول ممکن نہیں، ترک وزیراعظم

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016 |

استنبول(این این آئی) ترکی کی حکومت نے رواں سال کیلئے بڑھوتری کی شرح میں کمی امکان ظاہر کیا ہے۔ترکی میڈیا کے مطابق وزیراعظم بن علی یلدرم نے انقرہ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس سال کیلئے مقرر کردہ اہداف حاصل کرنا ناممکن ہے اور اس تناظر میں بڑھوتری کی شرح میں کمی کا امکان ہے انہوں نے کہا کہ ترکی کی معیشت پر عالمی معیشت کے منفی اثرات بھی مرتب ہوئے ہیں جس کی وجہ سے اہداف کا حصول ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ رواں سال جی ڈی پی کی شرح 3.2 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ سال کے آغاز میں جی ڈی پی کی شرح 4.5فیصد رہنے کی پیشنگوئی کی گئی تھی۔ گزشتہ سال ترکی کی مجموعی قومی پیداوار 4 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ وزیراعظم نے کہا کہ 2017ء میں جی ڈی پی کی شرح میں اضافے کا عمل شروع ہو جائیگا اور 2019ء کے بعد یہ شرح 5 فیصد سے تجاوز کرجائیگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…