اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

منی لانڈرنگ کیس ۔۔سکارٹ لینڈیارڈکاعدالت میں ایساانکشاف کہ سب دیکھتے رہ گئے

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیوایم کے بانی جوکہ ان دنوں لندن میں منی لانڈرنگ کے مقدمے کاسامناکررہے ہیں ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں سکاٹ لینڈ یارڈ نے عدالت سے مزید 2 ہفتے کی مہلت مانگ لی ہے۔ لندن کی عدالت میں ایم کیو ایم کیخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کیخلاف فرد جرم عائد کر دی جائے گی۔تاہم عدالت میں سماعت کے دوران آخری لمحات میں اسکاٹ لینڈ یارڈ نے عدالت سے مکمل تفتیش کیلئے مزید 2 ہفتے کی مہلت مانگ لی ہے۔ سکاٹ لینڈ یارڈ کی جانب سے عدالت میں انکشاف کیاگیا کہ منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت شروع ہونے سے قبل پاکستانی حکام نے آخری لمحات میں کچھ مواد بھیجا ہے۔ مواد ایف آئی اے کی طرف سے اسکاٹ لینڈ یارڈ کو بھیجا گیا ہے جو اردو پر میں ہے جس کاانگریزی میں ترجمہ کرکے سکاٹ لینڈیارڈکے افسران بھی تحقیقات کرینگے اورعدالت میں بھی یہ مواد پیش کیاجائے گاجس کے باعث سکاٹ لینڈیارڈنے عدالت سے اس معاملے پرمزید وقت مانگاتوعدالت نے مزید تحقیقات کےلئے سکاٹ لینڈیارٹ کودوہفتوں کےلئے مزید ملہت دے دی ۔اس انکشاف پرایم کیوایم کے سیاسی حلقے بھی حیران رہ گئے ۔
اشتعال انگیز تقریر کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی ایم کیو ایم اور فاروق ستار سمیت 5 ملزمان کے ناقبل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے سماعت کے موقع پر مفرور ملزمان کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھربانی ایم کیو ایم ، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور سلمان مجاہد بلوچ سمیت دیگر رہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔واضح رہے کہ 22 اگست سے قبل ایم کیو ایم کے بانی نے پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کے دوران ملک کے اداروں کے خلاف اشتعال انگیز باتیں کی تھیں جس پر ان سمیت کئی دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…