منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

عالمی سطح پر پاکستان کے ساتھ پھر دھوکے بازی،بھارت کے ساتھ بھی مساوی سلوک کرنے کا مطالبہ کردیاگیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016 |

نئی دہلی(این این آئی) انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن (آئی کے ایف) نے رواں ہفتے بھارت کے مغربی شہر احمدآباد میں ہونے والے کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان کو شرکت سے روک دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن (آئی کے ایف) کے سربراہ دیوراج چترویدی جن کا تعلق بھارت سے ہے، نے کہا کہ دو جوہری ریاستوں کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باعث پاکستان کو ورلڈ کپ میں شرکت سے روک دیا گیا ہے۔ٹورنامنٹ میں بھارت ، ایران، امریکا، آسٹریلیا،جنوبی افریقا، انگلینڈ، پولینڈ، کینیا اور ارجنٹینا کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔چترویدی نے بتایاکہ بھارت میں پاکستان کے کھیلنے کیلئے یہ مناسب وقت نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن کا ایک قابل قدر رکن ہے تاہم موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے اور دونوں قوموں کے بہتر مفاد میں ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے پاکستان کو اس چمپئن شپ سے باہر رکھا جائے۔دوسری جانب پاکستان نے انٹرنیشنل کبڈی فیڈریشن پر غیر منصفانہ سلوک کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ فیصلہ سیکیورٹی خدشات کے تحت ہی کیا گیا تو دونوں حریف ممالک کو ایونٹ سے باہر کیا جانا چاہیے۔پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری رانا محمد سرور نے بتایاکہ ہم نے اس مسئلے پر بات کرنے کیلئے ایک اجلاس بلوایا ہے تاہم ایک بات واضح ہے کہ پاکستان کے بغیر کبڈی ورلڈ کپ، ورلڈ کپ نہیں ہوگا۔انھوں نے کہاکہ یہ ایسے ہی ہے جیسے برازیل کے بغیر فٹبال ورلڈ کپ کا انعقاد کیا جائے۔دوسری جانب پاکستان کبڈی ٹیم کے کپتان ناصر علی نے بتایا کہ ان کے کھلاڑی اس وقت بہتر فارم میں ہیں جنھوں نے رواں برس مئی میں پاکستان میں ہونے والے 6 ملکی کبڈی کپ میں بھارت کو شکست دی اور گذشت ماہ ویتنام میں ہونے والے ایشین بیچ گیمز میں بھی بھارت کو شکست دے کر پہلی مرتبہ سونے کا تمغہ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔انہوں نے کہاکہ ہم بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں انڈیا کو شکست دینے کے حوالے سے پرامید تھے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…