جوہانسبرگ (نیوز ڈیسک) ناجائز مراسم رکھنے والے مردوں اور خواتین کو اکثر رسوائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن جنوبی افریقہ کے ایک جوڑے کے ناجائز تعلق میں کچھ ایسی خرابی پیدا ہوئی کہ جس کی وجہ سے یہ شرمناک حالت میں ہزاروں افراد کے سامنے تماشہ بن گئے۔ جوہانسبرگ شہر سے تعلق رکھنے والی خاتون پریسیلا نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ایک مشکوک جوڑے نے اس کے ہمسائے میں واقع فلیٹ کرائے پر لے رکھا تھا جہاں وہ اکثر آتے جاتے رہتے تھے۔ خاتون نے بتایا کہ انہیں فلیٹ سے عجیب و غریب آوازیں آئیں تو وہ سمجھیں کہ یہ معمول کی بات ہے مگر پھر یہ آوازیں دردناک چیخ و پکار میں بدل گئیں۔ ان آوازوں کی وجہ سے پریسیلا کے علاوہ متعدد دیگر افراد بھی متوجہ ہوگئے اور پھر جب کچھ لوگ دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے تو ایک عجیب و غریب منظر ان کا منتظر تھا۔ کمرے میں موجود خاتون اور نوجوان بے حیائی کرتے ہوئے کسی عجیب و غریب مسئلے کی وجہ سے آپس میں کچھ اس طرح سے جڑ چکے تھے کہ تمام کوشش کے باوجود ایک دوسرے سے آزادی حاصل نہیں کرپارہے تھے۔ یہ منظر دیکھ کر اکثر لوگوں نے خیال ظاہر کیا کہ خاتون کے شوہر نے اس کے جسم پر جادوکا ایک مخصوص عمل کررکھا تھا تاکہ اگر کوئی بھی دیگر مرد اس کے ساتھ شیطانی فعل کا مرتکب ہو تو دونوں اکٹھے ہونے کے بعد علیحدہ نہ ہوپائیں۔ دردناک مصیبت کا شکار خاتون اور مرد کو بھی یقین تھا کہ وہ عملیات کا نشانہ بن چکے ہیں اور یہی وجہ تھی کہ دونوں خوفزدہ ہوکر چیخیں مار رہے تھے اور مدد کے لئے پکار رہے تھے۔ 34 سالہ خاتون کا نام ساشا نگیما ہے جبکہ اس کے 22 سالہ آشنا کا نام سول کبوزا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جب وہ اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچے توفلیٹ کے سامنے تین ہزار سے زائد افراد جمع تھے جو بے وفائی اور ناجائز مراسم کے مرتکب ہونے والے جوڑے کو ملنے والی سزاکا نظارہ کر نے پر بضد تھے اور انہیں آنسو گیس اور لاٹھی چار ج کے استعما ل سے منتشر کرنا پڑا۔ پولیس کے مطابق جب جوڑے کو علیحدہ کرنے کی کوششیں ناکام ہوگئیں تو ایمبولینس منگوا کر انہیں ہسپتال بھیجا گیا۔ ایک مقامی جادوگر سنگوما ما تھابو کا کہنا ہے کہ خاتون کے جسم کے اعضاءپر ”متھی“ نامی کالے جادو کا عمل کیا گیا ہے اور اس کا آشنا تب تک اس سے علیحدہ نہیں ہوپائے گا جب تک کہ عملیات کرنے والا خاوند واپس نہ پہنچ جائے۔ دوسری جانب ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ جوڑا ایک کمیاب طبی مسئلے کا شکار ہوا ہے جس میں خاتون کے جسم میں پیدا ہونے والے غیر معمولی تناﺅ کی وجہ سے مرد کے لئے ممکن نہیں رہتا کہ وہ اس کی مضبوط گرفت سے آزادہوسکے۔ اس مسئلے کو طبی زبان میں فیلس کیپٹیوس کہا جاتا ہے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں کبھی نہ ٹوٹنے والا ناقابلِ یقین ریکارڈ قائم کردیا
-
قید بھی نعمت ہوتی ہے
-
تمام بینک مسلسل 3 دن بند رہیں گے؟ اعلان ہوگیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا
-
فیول سبسڈی اسکیم کب تک جاری رہے گی؟ وزیراعظم کا شہریوں کے لیے بڑا اعلان
-
کیا بابا وانگا کی خطرناک پیش گوئی درست ہونے والی ہے؟
-
’مقتول دوست خواب میں آکر سونے نہیں دیتا‘ قاتل گرفتاری دینے تھانے پہنچ گیا
-
ملازمین کے لیے بنیادی تنخواہ کا 250 فیصد الاؤنس! حکومت کا بڑا اعلان
-
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
-
مرزا اشتیاق بیگ نے کرن خان کو شادی کیلئے کیسے راضی کیا؟ اداکارہ نے سب کھل کر بتا دیا
-
ویرات کوہلی کے پاس سچن ٹنڈولکر کے تین بڑے ریکارڈز توڑنے کا سنہری موقع
-
وزیراعظم شہبازشریف کا ایل پی جی پر عام آدمی کو ریلیف دینے کا اعلان
-
شاہ رخ خان کی فلم” کنگ ”نے ریلیز سے پہلے 665کروڑ روپے کما لیے



















































