اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

ایٹمی ہتھیار،عالمی عدالت میں پاکستان کی بڑی فتح

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایٹمی ہتھیاررکھنے سے متعلق پاکستان عالمی عدالت انصاف سے کیس جیت گیا،ہیگ میں ججوں کے 16 رکنی بنچ نے درخواست پر اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق بحرالکاہل میں واقع ایک چھوٹے سے ملک مارشل آئی لینڈزنے مقدمہ دائرکیا تھا،مارشل آئی لینڈزکا پاکستان،بھارت،برطانیہ کےخلاف دائرمقدمہ ناقابل سماعت قراردیا گیا ہے، آئی لینڈرز نے موقف اختیار کیا ہے جوہری اسلحے کی دوڑ کے سبب جزائر غائب ہو رہے ہیں،دا ہیگ میں عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جائے،مارشل آئی لینڈز نے درخواست میں یہ بھی موقف اختیار کیا کہ ،دا ہیگ میں عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ چلایا جائے،بھارت،پاکستان، برطانیہ جوہری اسلحے کی دوڑ روکنے میں ناکام رہے ہیں۔دوسری جانب پاکستان کی وزارت خارجہ نے جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اورمارشل آئی لینڈزکاکوئی دو طرفہ تنازعہ نہیں ہے، باہمی تنازعہ نہ ہونے کی صورت میں آئی سی جے کیس سننے کی مجاز نہیں،پاکستان اورمارشل آئیس لینڈکاکوئی دو طرفہ تنازعہ نہیں ہے،پاکستان کےخلاف کیس مارشل آئیس لینڈ نے گزشتہ سال درج کرایا، عالمی عدالت انصاف نےپاکستان کے موقف کی تائید میں فیصلہ دیا،پاکستان کےخلاف کیس مارشل آئی لینڈز نے گزشتہ سال درج کرایا-دوسری جانب افغان کانفرنس میں پاکستان نے افغانستان کے لیے نئی امداد کا اعلان کر دیا،افغانستان میں امن اور خوشخالی پاکستان کے لیے بہت اہم ہے۔افغانستان میں معاشی ترقی کےلئے پاکستانی حکومت 500ملین ڈالرامدادکااعلان کرتی ہے جس کے جواب میں عالمی ماہرین نے پاکستان کے اس اقدام کوسراہاہے اورکہاہے کہ خطے میں غربت اوردہشتگردی کے خاتمے کےلئے پاکستان کایہ اقدام قابل تحسین ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…