ابوظبی(مانیٹرنگ ڈیسک)تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں پاکستا نی ٹیم نے 50اووزمیں6کٹ کے نقصان پر 308رنزبنالئے تفصیلات کے مطابق ابو ظہبی میں کھیلے جارہے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اظہر علی اور شرجیل خان نے ٹیم کو 85 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا تاہم شرجیل خان 38 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جب کہ دورہ انگلینڈ سے آؤٹ آف فارم رہنے والے قومی کپتان کو ٹیم میں اپنی جگہ خطرے میں دکھائی دی تو تیسرے میچ میں ان کا بلا بھی رنز اگلنے لگا اور مسلسل 2 میچز میں سنچری اسکور کرنے والے بابر اعظم کے ساتھ تیسری وکٹ کے لیے شاندار شراکت داری قائم کی، اس دوران اظہر علی نے اپنی سنچری اسکور کی اور بابر اعظم بھی اپنی کارکردگی میں تسلسل برقرار رکھتے ہوئے تیسرے میچ میں بھی سنچری اسکور کی۔بابر اعظم نے مسلسل 3 میچوں میں سنچری اسکور کرکے لیجنڈری بیٹسمین ظہیر عباس اور سعید انور کے بعد تیسری پاکستانی ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔میچ سے قبل اظہر علی کا کہنا تھا کہ پچ بیٹگ کے لیے سازگار ہے، اچھا اسکور کرنے کی کوشش کریں گے جب کہ ہم اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں لہذا جیت کا تسلسل برقرار رکھیں گے۔ دونوں ٹیم میں ایک ایک تبدیلی کی گئی، قومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر والدہ کی علالت کے سبب وطن واپس آگئے ہیں ان کی جگہ سہیل خان کو شامل کیا گیا ہے جب کہ ویسٹ انڈیز نے کارلوس کی جگہ شیلس کو موقع دیا ہے۔واضح رہے پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹونٹی میں وائٹ واش شکست سے دوچار کیا تھا جب کہ آج کا میچ جیت کر پاکستان ون ڈے میں بھی اپنی کارکردگی دہرا سکتا ہےاورآج پاکستان میچ جیت کرویسٹ انڈیزکے خلاف وائٹ واش کرسکتاہے جس کے بارے میں پاکستانی شائقین نے کہاہے کہ آج پاکستانی ٹیم اپنی عمدہ کارکردگی کامظاہرہ کرے گی جبکہ ماہرین کابھی کہناہے کہ پاکستان یہ تیسرااورآخری ایک روزہ میچ جیت لے گا۔اس سے قبل پاکستان سیریزمیں پاکستان کودوایک سے برتری حاصل ہے ۔
نٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹ میں کھلاڑیوں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس میں پاکستانی مایہ ناز اسپنر یاسر شاہ ایک درجے تنزلی کے بعد چھٹی سے ساتویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے کھلاڑیوں کی نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق بلے بازوں میں آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ 906 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلے نمبر پرموجود ہیں۔ انگلینڈ کے جو روٹ نے نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن سے دوسری پوزیشن چھین کر انہیں تیسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے۔ اور خود 878 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن سنبھال لی ہے۔ جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن 870 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ چوتھے نمبر پر جنوبی افریقہ کے ہاشم آملہ ہی ہیں جن کے 847 پوائنٹس ہیں ۔ پاکستان کے یونس خان 845 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔ چھٹے نمبر پر جنوبی افریقہ کے اے بی ڈویلئرز ہیں۔ ساتویں پوزیشن آسٹریلیا کے اے سی وہوگز نے سنبھال رکھی ہے آٹھویں نمبرپر انہی کے ہم وطن ڈیوڈ وارنر ہیں انگلینڈ کے کوک نویں جبکہ قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق دسویں پوزیشن پربراجمان ہیں۔
ویسٹ انڈیزکے لئے ایک بارپھرپہاڑجتنے رنز
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
لکڑی کا تختہ
-
نثار خان اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شامل
-
لائٹ ڈیزل 30روپے 61پیسے،مٹی کا تیل 41روپے 44پیسے فی لٹر سستا
-
200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلیے اہم خبر
-
معروف ٹک ٹاکر حکیم بابر کو مبینہ طور پر شربت میں زہریلی چیز پلا دی گئی، اسپتال منتقل
-
حج کرنے کے بعد گنجے کیوں نہیں ہوئے؟ مصباح الحق نے وجہ بتادی
-
پاکستان میں محرم کے چاند کی رویت سے متعلق پیشگوئی کر دی گئی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی شریف میڈیکل سٹی ہسپتال میں میجر سرجری
-
متحدہ عرب امارات میں پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اعلان
-
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 250 روپے مقرر کرنے کا مطالبہ
-
یکم جون سے گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی! الرٹ جاری
-
بیہودہ ڈانس کی ویڈیو بنانے والے ٹک ٹاکرز گرفتار
-
تیز رفتار لینڈ کروزر نے 8 افراد کو کچل دیا، 4 جاں بحق
-
موجودہ عہد میں بہت زیادہ جوان افراد کینسر کا شکار کیوں ہورہے ہیں؟ اہم وجہ دریافت



















































