لاہور/اسلام آباد (این این آئی )مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنماء اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق کے جوان سالہ بیٹے علی فاورق جو کہ گزشہ روز وفات پا گئے تھے کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں سیکٹرH.11 اسلام آباد کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ مولانا عمار محمود نے پڑھائی جبکہ وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی ،گورنر KPKاقبال ظفر جھگڑا ،وزیر مملکت پیر امین الحسنات،سابق وزیر خارجہ گوہر ایوب خان ،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹرمتروکہ وقف املاک راولپنڈی محمد آصف خان ،حاجی حنیف ،سردار مہتاب خان عباسی ،سردار رمیش سنگھ اروڑا ،ملک حاکمین ،سیکرٹری بورڈ میاں عبدالقدیر ،عامر حسین ہاشمی ،چوہدری سعید انور ،وہاب گل ،ظفر اقبال ،سردار تارا سنگھ ،سردار گوپال سنگھ چاولہ ،انجم عقیل خان ،سابق سینٹر سید ظفر علی شاہ ،جاوید بشیر ،عبدالوحید خان ،فرخت عزیز سمیت دیگر مختلف سیاسی ،اقلیتی ،سماجی ،مذہبی رہنماؤں اور متروکہ وقف املاک بورڈ کے ممبران اور افسران و ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ،جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنماء کیپٹن صفدر ،اور راجہ ظفر الحق نے صدیق الفاورق سے انکے گھر جا کر جوان سال بیٹے کی وفات پر تعزیت کی ۔رسم قل آج 6اکتو بر بروز جمعرات بعد نماز عصر انکی رہائش گاہ نور والی مسجد بنی گالااسلام آباد میں ادا کی جائے گی ۔
گزشتہ روزچیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کا بیٹا علی فاروق پراسرار طور پر ہلاک ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شام کے وقت ان کے بیٹے کی حالت بگڑتی دیکھ کے انہیں سروسز ہسپتال لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے اُن کی موت کی تصدیق کردی۔ پولیس کے مطابق واقعہ خودکشی کا لگتا ہے یہ امر قابل ذکر ہے کہ ایک روز قبل چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے اپنی رہائش گاہ پر گورنر پنجاب رفیق رجوانہ کے اعزاز میں تقریب منعقد کی تھی جس میں میڈیا کے سینئر رپورٹرز اور ایڈیٹرز کو مدعو کیا گیا تھا۔ پولیس نے اُن کے بیٹے علی فاروق کی نعش اُن کے ورثاءکے حوالے کردی۔ ڈاکٹروں کے مطابق ہسپتال آنے سے 4/5 گھنٹے قبل موت واقع ہو چکی تھی۔ان کے بیٹے کی نعش کو پوسٹمارٹم کئے بغیر اس کے لواحقین کے حوالے کردیا گیا۔ اس کی موت کا سبب تاحال سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابھی تفتیش کی جا رہی ہے کہ موت کی وجوہات کیا تھیںچونکہ علی فاروق کی پراسرار موت قتل بھی ہو سکتی ہے اور خودکشی بھی ہو سکتی ہے ۔ فی الحال ہم کچھ نہیں کہہ سکتے البتہ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ علی فاروق کو دل کا دورہ پڑا ۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق کے جواں سالہ بیٹے کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے -وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اورتعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اورلواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
صدیق الفاروق کے صاحبزادے کی نمازجنازہ اداکردی گئی
5
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں