بدھ‬‮ ، 25 مارچ‬‮ 2026 

سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے نئی سیاسی جماعت بنالی

datetime 12  جنوری‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)سابق سینیٹر مشتاق احمد نے نئی سیاسی جماعت پاکستان رائٹس موومنٹ کے قیام کا اعلان کردیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نئی سیاسی جماعت کے اعلان کی تقریب کے موقع پر مرکزی قیادت، کارکنان، رفقا اور سول سوسائٹی کے افراد شریک ہوئے۔ اس موقع پر مشتاق احمد نے کہا کہ ہماری پارٹی 1973 کے آئین کے اصولوں کی پابند ہوکر کام کرے گی۔ معاشرے میں عام آدمی اپنے حقوق سے محروم ہے، اسی لیے ہماری پارٹی برابری کی سطح پر سب کی خدمت کرے گی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان رائٹس موومنٹ کی باضابطہ تاسیس کی تقریب ایک نجی ہوٹل میں منعقد ہوئی، جس میں مرکزی قیادت، کارکنان اور رفقا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے نئی سیاسی جماعت کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی 1973 کے آئین کے مطابق چلائی جائے گی جو حاکمیتِ اعلیٰ اللہ تعالیٰ کو تسلیم کرتا ہے اور اسلامی اصولوں کی ضمانت دیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان رائٹس موومنٹ کا مقصد چند طبقات کی اجارہ داری کا خاتمہ، سماجی و معاشی انصاف، فوری اور سستا انصاف، آزادی اظہار، تعلیم و صحت کی فراہمی، غربت اور کرپشن کے خاتمے، ماورائے عدالت قتل اور ملٹری آپریشنز کے خاتمے اور وفاقی اکائیوں کے درمیان اعتماد کی بحالی ہے۔سابق سینیٹر مشتاق احمد خان نے موجودہ پارلیمانی نظام کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں صحافت اور اظہار پر پابندیاں ہیں۔

بیروزگاری، مہنگائی، غذائی عدم تحفظ، منشیات، ماحولیاتی آلودگی اور کرپشن سنگین مسائل بن چکے ہیں۔انہوں نے دفاعی بجٹ، اشرافیہ کی اجارہ داری، آئی پی پیز کو ادائیگیوں، نوجوانوں کی بدحالی اور انسانی اسمگلنگ پر بھی تنقید کی اور مطالبہ کیا کہ ملٹری آپریشنز سے قبل عوام، اسمبلیوں اور علاقائی جرگوں کو اعتماد میں لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ افواج سیاسی سرگرمیوں سے اجتناب کریں، سرحدوں کو محفوظ بنایا جائے اور ملک کو درست سمت دینے کے لیے باصلاحیت اور دیانتدار قیادت سامنے لائی جائے۔



کالم



ہیکل سلیمانی


اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…

مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)

برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…