اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور بھارت کے مابین کشیدگی ان دنوں عروج پر ہے اور بھارت اقوام عالم میں پاکستان کی ساکھ خراب خراب کرنے کا کوئی بھی موقعہ ہاتھ سے جانے نہیں دے رہا۔ ایک بار نہیں کئی بار بھارت نے پاکستان کیخلاف ہرزہ سرائی کی، کبھی کہا کہ ترقی کے مراحل کیسے طے کئے جاتے ہیں ؟ یہ پاکستان کو ہم سے سیکھنا چاہئے ۔ کبھی افواج پاکستان کے بارے ہوائی فائرنگ کی تو کبھی پاکستانی سیاستدانوں پر طرح طرح کےا لزامات لگائے مگر ہر بار پاکستان کو اللہ پاک نے سرخرو کیا اور ہر بار بھارت کو منہ کی کھانی پڑی ۔ اور آج بھارتی فضائیہ جو بڑھکیں مارتی نہیں تھکتی اس کے جانباز سپوت کوگرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق منشیات اسمگلنگ میں ملوث بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر سمیت دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 220 کلو گرام منشیات بھی برآمد کی گئی ہیں۔ بھارتی میڈیا نے بتایا کہ بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر کو گوا سے حیدرآباد جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
دوسری جانب اڑی حملے کے بعد پاکستان سے جاری کشیدگی کے باعث بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر زیر زمین بنکر تعمیر کرنا شروع کردئیے ہیں۔ برطانوی اخبار ٹیلی گراف سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی فوجیوں نے کہا اڑی حملے کے بعد کوئی ایسا دن نہیں گزرا جب ایل او سی پردونوں طرف سے فائرنگ نہ ہوئی ہو ، اسی لیے بنکر بنانے کا کام پچھلے دو ہفتوں سے کافی تیزی سے جاری ہے۔اخبار کے نمائندے نے ایل او سی پر اڑی کے نزدیک ملٹری چیک پوسٹ کے دورے کے دوران مشاہدہ کیا کہ بھارت خاموشی سے کسی فیصلہ کن جنگ کی تیاریوں میں مصروف ہے ، یہ بھارتی فوجی پہلے کینوس کے خیموں میں سوتے تھے لیکن اب یہ چھ فٹ چوڑے اور دس فٹ لمبے سیمنٹ اور پتھروں سے بنے زیر زمین بنکر میں رہتے اور سوتے ہیں ، یہ بنکر کسی چھوٹے ہتھیار کے فائر سے باآسانی بچا سکتے ہیں۔ایل او سی کیساتھ واقع گاؤں کے رہائشیوں نے بتایا کہ انکے گھروں کو جانیوالے راستوں پر پہلے دو تین بنکر تھے جو اب پچاس تک پہنچ چکے ہیں پندرہ دنوں سے جاری بڑے پیمانے کی تعمیرات سے لگتا ہے کہ بھارت ہزاروں بنکر تعمیر کرنا چاہتا ہے۔ بھارتی افواج کے کئی اندرونی ذرائع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔ دوسری جانب بھارتی حکومت کو بھیجی گئی خفیہ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پا کستان آزاد کشمیر میں کنٹرو ل لائن کے قریب فوجیوں کی تعداد بڑھا رہا ہے۔دوسری جانب ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں بھارتی فوجی جنرلوں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی حکومت سے آزاد کشمیر میں چھ ماہ کیلئے خفیہ کارروائیوں کی اجازت مانگ رہے ہیں۔ ایک بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق بھارتی پائلٹوں نے ایک دفعہ اپنے ایئر کنٹرول کو بتایا کہ انکی ٹرانسمیشن کو پاکستانی ہیکرز نے ہیک کر کے اس پر پاکستانی ملی نغمے لگا دئیے ، پائلٹ نے بتایا کہ وہ اکثر پاکستان کا ملی نغمہ ’’دل دل پاکستان ، جان جان پاکستان ‘‘سنتا تھا۔
بھارتی فضائیہ کا ونگ کمانڈر گرفتار بڑی وجہ سامنے آگئی ۔۔ حیران کن انکشافات
5
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں