منگل‬‮ ، 09 ستمبر‬‮ 2025 

ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے ہاتھوں پے در پے شکست۔۔۔! اصل وجہ تو اب کھل کر سامنے آئی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے ہاتھوں پے در پے شکست۔۔۔! اصل وجہ تو اب کھل کر سامنے آئی
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیزی آل راؤنڈر ڈیوائن براوو نے اعتراف کیا ہے کہ دبئی روانگی کے وقت ہیڈ کوچ فلپ سمنز کی چھٹی سے کرکٹ سکواڈ کیلئے بڑا دھچکا تھا جس سے کیریبیئن سائیڈ کو پاکستان سے یواے ای میں جاری سیریز کے تینوں ٹی 20کے بعد دونوں ون ڈے میچز میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے، تجربہ کار آل راؤنڈر ڈیوائن براوو ایک انٹرویو میں کہا کہ ٹیم کی دبئی روانگی والے دن کوچ فلپ سمنز کی برطرفی نے کھلاڑیوں کے اعتماد کو بری طرح متاثر کیا۔براوو ٹی20 میں ناکام رہنے والی کیریبیئن سائیڈ کا حصہ رہے ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ سیریز کے دوران ہمارے ڈریسنگ روم میں مثبت ماحول کی کمی رہی، سمنز نے مختصر وقت میں پلیئرز کے اعتماد کو بحال کیا تھا،ان کے جانے سے اس چیز کی کمی سکواڈ میں نمایاں ہے، انہوں نے کہا کہ میں کھیل کیلئے بہت جذبہ رکھتا ہوں اور جب کبھی میدان میں گیا سوفیصد کارکردگی پیش کی۔البتہ حقیقت یہی ہے کہ یہ ہماری ٹیم کیلئے بڑا مشکل وقت ہے، 15 کھلاڑیوں کا سیریز کیلئیے روانگی سے قبل ہیڈ کوچ کی برطرفی کے بعد یکجا ہوکر کھیلنا مشکل ہوجاتا ہے، دنیا میں کون سا ادارہ ایسا کرے گا، سمنز کی موجودگی میں کیریبیئن عوام نے ٹیم میں مثبت علامات دیکھیں،ہم نے ان کی زیرکوچنگ ورلڈ ٹی20 کپ جیتا، ٹرائنگولر سیریز میں دو مضبوط ٹیموں آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، ایسے میں دبئی روانگی سے قبل کوچ کو ہٹانے سے یقینی طور پر کھلاڑیوں کا مورال متاثر ہوا۔انھوں نے مزید کہا کہ میں 12برسوں سے ٹیم میں ہوں، اس دوران سمنز کی صورت میں واحد ایسا کوچ دیکھا جس کی موجودگی میں پلیئرز کھیلنے سے لطف اندوز ہوتے تھے، کھلاڑیوں اور کوچ کے درمیان اعتماد کا بھرپور رشتہ تھا لیکن اب یہ چیز نظر نہیں آتی، دبئی میں پلیئرز اور ٹیم انتظامیہ بھی شکست خوردہ دکھائی دیے، ہم ایک بار پھر اسکول کے بچوں کی طرح نظر آ رہے تھے، ٹیم میٹنگ میں کوئی مثبت بات سامنے نہیں آتی، حکام کو صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کرنا ہوں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…