ٹورنٹو(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیرخزانہ ارون جیٹلے نے تسلیم کیاہے کہ پاکستان کے ساتھ بھارتی کشیدگی سے بھارتی معیشت کوبھاری نقصان پہنچاہے ۔ٹورنٹومیں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی وزیرخزانہ ارون جیٹلے نے کہاکہ جنگ کسی بھی صورت معیشت کے لئے فائدہ مند نہیں اوربھارتی معیشت کادارومداربھی زراعت پرہے جس کی وجہ ہماری معیشت پرزیادہ منفی اثرات مرتب ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے ساتھ کشیدگی کامعاشی طورپرزیادہ نقصان بھارت کاہواہے ۔ارون جیٹلے سے جب سرجیکل سڑائیکس کے بارے میں ایک سوال کیاگیاتوانہوں نے اس معاملے کوگول کردیااورکہاکہ میں ابھی بھارتی معیشت پرکشیدگی کے اثرات پرگفتگوکررہاہوں ۔انہوں نے کہاکہ سرجیکل سڑائیک کے دعوی کے ساتھ ہی بھارتی سٹاک مارکیٹس میں زیادہ نقصان ہواجس کاخمیازہ ہمیں بعد میں بھی بھگتناہوگا۔