اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی دارالحکومت اسلام آبادکے علاقے تھانہ سبزی منڈی کی حدود میں سوٹ کیس سے ملنے والی لاش کی گھتی سلجھ گئی، پولیس کے مطابق خاتون انعم سلیم کو اس کے شوہر نے شک کی بنیاد پر قتل کیا۔پولیس کے اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ کے مطابق مقتولہ انعم سلیم کا تعلق مسیحی برادری سے تھا، تاہم چند ماہ قبل اس نے اسلام قبول کرلیا تھا اورعثمان نامی شخص سے شادی کی۔دونوں کی جانب سے یہ شادی خفیہ رکھی گئی تھی، پولیس تفتیش کے مطابق انعم کو اس کے شوہر عثمان نے کردار پر شک کرتے ہوئے قتل کیا اور لاش سوٹ کیس میں بند کرکے پھینکنے کے بعد اگلی صبح سعودی عرب فرار ہوگیا۔ملزم کی گرفتاری کے لیے ریڈ وارنٹ جاری کردیئے گئے ہیں، جب کہ قتل میں سہولت کار بشارت نامی شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے مقتولہ کا پرس اور دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا ہے