اتوار‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2026 

امریکہ باز رہے ورنہ ۔۔۔!! سعودی عرب نے امریکہ کودھمکی دے ڈالی

datetime 4  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی کانگریس کی جانب سے نائن الیون کے متاثرین کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف مقدمات درج کرنے کی اجازت دیئے جانے کے فیصلے کے بعد ترکی اور سعودی عرب نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ کی جانب سے یہ اقدام کیا گیا تو سعودی عرب اور امریکہ کے تعلقات بری طرح متاثر ہو سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی کابینہ نے خبردار کیا ہے کہ امریکی کانگریس میں منظور کردہ حالیہ نائن الیون قانون (جاسٹا) سے ملکوں کو حاصل خود مختاری کا استثنیٰ متاثر ہوگا اور اس سے امریکا سمیت تمام ممالک متاثر ہوں گے۔سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق کابینہ نے کہا ہے کہ اس قانون سے خود مختارانہ استثنیٰ کا اصول کمزور پڑے گا حالانکہ اسی اصول کے تحت صدیوں سے بین الاقوامی تعلقات کو رو بہ عمل لایا جارہا ہے ۔نیزاس قانون سے امریکا سمیت تمام اقوام پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔کابینہ نے سعودی عرب کی جانب سے اس امید کا اظہار کیا گیا ہے کہ امریکی کانگریس اس قانون کے خطرناک نتائج وعواقب سے بچنے کے لیے ضروری اقدامات کرے گی۔امریکی کانگریس میں منظور کردہ ”انصاف برخلاف اسپانسرز آف ٹیررازم ایکٹ” (جاسٹا) کے تحت نائن الیون حملوں میں ہلاک شدگان تین ہزار افراد کے لواحقین اور زخمی افراد کے خاندان سعودی عرب کی حکومت کے خلاف مالی ہرجانے کے حصول کے لیے قانونی چارہ جوئی کرسکیں گے اور اس کا جواز محض یہ ہے کہ نیویارک کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر اور پینٹاگان پر طیاروں سے حملے کرنے والے القاعدہ کے انیس ہائی جیکروں میں سے پندرہ کا تعلق سعودی عرب سے تھا۔امریکی کانگریس نے گذشتہ جمعرات کو فیصلہ کن انداز میں صدر براک اوباما کے نائن الیون بل کو ویٹو کرنے کے اقدام پر خط تنسیخ پھیر دی تھی اور اس طرح اس متنازعہ بل کو منظور کر لیا تھا۔سعودی وزارت خارجہ نے اس قانون کی منظوری کی مذمت کی تھی۔سعودی عرب اور اس کے اتحادی دوسرے خلیجی عرب ممالک اس مجوزہ قانون کی شدید مخالفت کرچکے ہیں۔ان کا موقف ہے کہ محض ہائی جیکروں کے آبائی وطن ہونے کی بنا پر سعودی عرب کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا کوئی قانونی اور منطقی جواز نہیں ہے۔ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے بھی اس قانون کی مذمت کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)


میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…