پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

’’اللہ اکبر‘‘ بھارتی طیاروں میں پاکستانی ملی نغمے گونجنے لگے

datetime 4  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)مقبوضہ کشمیر میں تھوئس کے فوجی ہوائی اڈے اور جموں ایئرپورٹ پر اْترنے والے بھارتی طیارے جونہی لینڈ کرنے کیلئے رن وے کے قریب پہنچتے ہیں، ان کے کاک پٹ میں پاکستان کے ملی نغمے گونجنے لگتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستانی ہیکروں نے مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب اْترنے والے طیاروں کے مواصلاتی پیغامات میں دخل اندازی کرنا شروع کردی ہے اور جیسے ہی کوئی طیارہ لینڈنگ کرنے کیلئے رن وے کے قریب پہنچتا ہے تو وہ کنٹرول ٹاور اور پائلٹ کے درمیان مواصلاتی رابطہ معطل کرکے اس کی جگہ پاکستان کے قومی نغمے نشر کرنا شروع کردیتے ہیں اور کنٹرول ٹاور اور طیارے کے کاک پٹ میں پاکستان کے ملی نغمے گونجنے لگتے ہیں۔واضح رہے کہ پورے مقبوضہ کشمیر کا تمام ایئر ٹریفک کنٹرول بھارتی فضائیہ کے زیرِ انتظام ہے۔ ایک بھارتی پائلٹ کے مطابق جب بھی کوئی طیارہ دس ہزار فٹ سے کم کی بلندی پر پہنچتا ہے تو مبینہ پاکستانی ہیکر اس کا ٹیلی کمیونی کیشن سسٹم جام کردیتے ہیں اور اسی فریکوئنسی پر ’’دل دل پاکستان، جان جان پاکستان‘‘ یا اسی طرح کے دوسرے پاکستانی قومی نغمے نشر کرنے لگتے ہیں۔طیاروں کے مواصلاتی رابطے میں اس ’’مبیّنہ دخل اندازی‘‘ نے بھارتی فوج اور شہری ہوا بازی کے اداروں کو اتنا پریشان کردیا ہے کہ وہ اس سے بچنے کیلئے رابطے کی فریکوئنسی بار بار تبدیل کرتے ہیں لیکن پھر بھی کوئی نہ کوئی ہیکر اس نئی فریکوئنسی کو شناخت کرکے اس پر پاکستانی قومی نغمے نشر کرنے لگتا ہے۔ علاوہ ازیں لینڈنگ گیئر کھولتے ہی پائلٹ اپنے طیارے کی کمیونی کیشن فریکوئنسی بدل کر VHF کردیتے ہیں جس پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ نسبتاً محفوظ ہوتا ہے لیکن پھر بھی یہ مکمل محفوظ ہرگز نہیں ۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…